نتائج کی خامی نظریاتی خامی کا ثبوت
Urdu book, p. 365
By Maulana Wahiduddin Khan
ہو کہ محض اسلامی علوم پر کام کرے، مگر اس کا یہ کام صرف ایک ذہنی موضوع ہو، جس طرح بہت سے مستشرق کسی قلبی وابستگی کے بغیر بیرونی موضوعات پر اپنا زور قلم صرف کرتے رہتے ہیں۔ دین کی خدمت کرنے کے لیے وہ آدمی درکار ہے جس کو فرسٹ کلاس کلاس کے گدے پر بھی نیند نہ آئے۔ ہوائی جہاز کا سفر اس کی بے آرامی میں اضافہ کر دے۔ جن چیزوں کے درمیان عام لوگوں کو چین ملتا ہے۔ ان چیزوں کے درمیان اپنے آپ کو پا کر اس کا چین رخصت ہو جائے۔ اس طرح کی کتنی ہی مثالیں ہیں جو ہمارے گردو پیش بکھری ہوئی ہیں۔ اگر آدمی نظر رکھتا ہو تو وہ دیکھے گا پانے والوں نے کیا پایا ہے، اور وہ کیا چیز ہے جس سے وہ ابھی تک محروم ہیں۔ ان صریح واقعات کے با وجود اگر آپ یقین دلائیں کہ میں نے دین میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔ میں تو اس کو اعلیٰ ترین شکل میں پورا کا پورا قائم کرنا چاہتا ہوں تو میرے نزدیک اس یقین دہانی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایک مسلمان جو حدیث رسول "مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ" (سنن الترمذی، حدیث نمبر (2638) کا مطلب یہ سمجھ لے کہ کلمہ گو کے لیے جنت لازمی ہے۔ یعنی جس نے لا الہ الا اللہ کہا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ضروری نہیں کہ وہ اسلام کے احکام کا انکار کرے ۔ مگر یہ یقینی ہے کہ اس کے ذہن میں ان احکام پر عمل کی بنیاد کمزور پڑ جائیگی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader