شہادت حق
Urdu book, p. 387
By Maulana Wahiduddin Khan
تبیین ذکر وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ (16:44) ۔ یعنی، اور اے نبی تم تمہاری طرف ذکر بھیجا ہے تاکہ تو اسے لوگوں پر ظاہر کر دے۔ ایذانِ وحی فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنْتُكُمْ عَلَى سَوَاءٍ (21:109) ۔ یعنی، اگر یہ لوگ اعراض کریں تو ان سے کہہ دو کہ میں نے تم کو پیغامِ رسالت سے آگاہ کر دیا ہے۔ ابلاغِ رسالت وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ (7:79) ۔ یعنی، (صالح نے) کہا اے میری قوم میں نے تم کو خدا کا پیغام پہنچادیا اور تمہاری خیر خواہی کا حق ادا کر دیا۔ قصص آیات يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي (7:35) ۔ یعنی، اے اولادِ آدم تم میں سے تمہارے پاس رسول آئیں گے جو تم کو میری آیتیں سنائیں گے۔ قراتِ قرآن وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ (17:106) ۔ اور ہم نے قرآن کو جزء کر کے نازل کیا ہے تاکہ تو ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو پڑھ کر سنا دے۔ تلاوتِ کتاب أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ (29:51) ۔ یعنی، کیا ان لوگوں کے لیے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ انذار و تبشیر وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا (34:28) ۔ یعنی، ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لیے خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ نداء للایمان رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ (3:193) ۔ یعنی، خدایا ہم نے ایک منادی کو سنا کہ وہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا۔ دعوتِ الی الاسلام وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ (61:7) ۔ یعنی، اس سے بڑا ظالم کون ہے کہ اس کو خدا کی طرف بلایا جائے اور وہ خدا پر بہتان باندھے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader