Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا صدر الدین اصلاحی

Urdu book, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

کہ مولانا صدر الدین صاحب میری اس شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے کہ اس کو دیکھنے کے بعد وہ اس کے بارے میں اپنے تبصرہ سے مجھے مطلع کریں گے۔ اس جواب کے بعد میں نے سمجھ لیا کہ اب وہ میرے تبصرہ پر دوبارہ تبصرہ کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں، دوسرے لفظوں میں یہ کہ دوطرفہ افہام و تفہیم کا مرحلہ ختم ہو گیا۔ اب مجھے خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ اس کے بعد میں کچھ دن اس مسئلہ پر غور کرتا رہا۔ بالآخر جس نتیجہ پر پہنچا وہ یہ تھا کہ اب غالباً مجھے اپنی کتاب شائع کرنی پڑے گی، چنانچہ مولانا صدر الدین صاحب کو میں نے حسب ذیل خط روانہ کیا۔ ❄️❄️❄️❄️❄️ اعظم گڑھ 6 جنوری 1963ء محترمی ! سلام مسنون عرصہ ہوا میں نے آپ کے نام ایک خط روانہ کیا تھا جس کا کوئی جواب نہیں آیا، بہر حال اب میں سوچ رہا ہوں کہ اپنی تحریر کو کتابی صورت میں شائع کروں، اس کے ساتھ آپ کا جواب اور اس کے متعلق اپنا مفصل تبصرہ بھی شامل کرنے کا ارادہ ہے تا کہ ناظرین کے سامنے دونوں موقف آجاۓ اور وہ دونوں کو دیکھ کر صحیح نقطہ نظر تک پہنچ سکیں۔ اس ترتیب کے مطابق کتاب کی فہرست حسب ذیل ہوگی : پس منظر تعبیر کی غلطی نتائج شبہات دین کا صحیح تصور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page