خط و کتابت مولانا صدر الدین اصلاحی
Urdu book, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
’’تعبیر کی غلطی‘‘ پر ایک اجمالی نظر ــــ مولانا صدرالدین اصلاحی مولانا صدرالدین اصلاحی کے جواب پر تبصرہ قبول حق کی رکاوٹیں ۔ اس سلسلے میں عرض ہے کہ اب میری تحریر اپنے ترتیب اور استدلال کے لحاظ سے کافی بدل گئی ہے، اور آپ کا جو جواب ہے وہ میری تحریر کی اس شکل پر ہے جو دسویں مہینے پہلے اپریل 1962ء میں تھی۔ اس لیے اگر اپنی بدلی ہوئی تحریر کے ساتھ میں آپ کا یہ جواب شائع کروں تو وہ اصل تحریر کے ساتھ بے جوڑ سا معلوم ہوگا۔ اور بہت سے مقامات پر آپ کے نقطۂ نظر سے ناکافی اور غیر ضروری بھی نظر آئے گا۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے جواب میں ضروری ترمیمات کرکے اس کو میری موجودہ تحریر کے مطابق کردیں۔ براہ کرم اس تجویز کے بارے میں اپنے اتفاق سے مطلع فرمائیں، تاکہ میں اپنی تحریر موجودہ شکل میں مکمل طور پر آپ کی خدمت میں بھیج دوں اور اس کو سامنے رکھ کر آپ اپنا جواب مرتب فرمادیں۔ خادم وحیدالدین رامپور 12 جنوری 1963ء مکرمی زید مجدکم وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔ گرامی نامہ ملا۔ آپ نے شکایت فرمائی ہے کہ آپ کے گزشتہ خط کا میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ حالانکہ یہ شکایت مجھے آپ سے ہے، میں نے تو اپنے خط میں آپ کی اس فرمائش کے بارے میں کہ آپ کے تبصرے پر پھر تبصرہ کرنے کا وعدہ کروں، واضح جواب دے دیا تھا۔ یعنی یہ کہ اس کی کوئی افادیت نہیں دکھائی دیتی۔ اس لیے اس طرح کا کوئی وعدہ کرنے سے قاصر ہوں۔ اس کے بعد میں نے آپ سے بعض گزارشیں کی تھیں۔ مگر آپ نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader