Urdu book · تعبیر کی غلطی

دیباچہ طبع ثانی

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

دیباچہ طبع ثانی زیر نظر کتاب ،، تعبیر کی غلطی ،، کا پہلا ایڈیشن 1963ء میں چھپا تھا۔ کتاب بہت جلد ختم ہو گئی۔ اور اس کے بعد مسلسل اس کی مانگ جاری رہی۔ مگر مختلف اسباب کے تحت دوسری بار اس کی طباعت ملتوی ہوتی رہی۔ اب ہیں سال سے زیادہ عرصہ کے بعد اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جا رہا ہے۔ زیر نظر ایڈیشن میں بعض لفظی ترمیم کے سوا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وہ تقریباُ اسی صورت میں چھاپی جارہی ہے جس صورت میں وہ 1963ء میں چھپی تھی۔ قدیم ترتیب میں ’’ضمیمہ‘‘ کتاب کے آخر میں تھا۔ اب جدید ترتیب میں وہ درمیان میں شامل کر دیا گیا ہے۔ زیر بحث فکر کے جن اکابر سے میری گفتگو اور خط و کتابت ہوئی تھی۔ اس کی پوری روداد حسب سابق کتاب میں شامل ہے۔ تاہم ان حضرات نے کتاب کی اشاعت کے بعد تحریری طور پر دوبارہ کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ سب کے سب اس معاملے میں خاموش رہے۔ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (1903-1979) کی تفہیم القرآن جلد چہارم میری اس کتاب کے بعد شائع ہوئی۔ اس میں سورۃ الشوریٰ کی آیت أَقِيمُوا الدِّينَ (42:13) کے تحت بڑے سائز کے تقریباُ سات صفحات کی تشریح درج ہے۔ اس تشریح میں متعدد ایسے داخلی قرائن موجود تھے جن سے یہ گمان کیا جا سکتا تھا کہ مولانا مودودی نے اس میں ’’تعبیر کی غلطی‘‘ کا جواب دیا ہے۔ ان کا یہ طویل حاشیہ نہ صرف یہ کہ پورا کا پورا جوابی انداز میں ہے بلکہ اس میں اسی طرح کے اشاراتی الفاظ بھی موجود ہیں: ’’ کجا کہ کوئی شخص اسے انبیاء کے مشن کا مقصد وحید قرار دے بیٹھے۔‘‘ ’’ سب سے بڑھ کر جس چیز سے تعبیر کی یہ غلطی متصادم ہوتی ہے۔‘‘ چنانچہ تفہیم القرآن حصہ چہارم کی اشاعت کے بعد میں نے صاحب تفہیم کو خط لکھا کہ سورۃ الشوریٰ کی مذکورہ آیت کی تشریح میں آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ اگر میرا جواب ہو تو میں اس کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page