Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا جلیل احسن ندوی

Urdu book, p. 59

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے تو ترجمہ یہ ہوگا کہ ہم نے تم کو امت وسط بنایا تا کہ تم لوگوں کے خلاف گواہ بنو اور رسول تمہارے خلاف گواہ بنے، یہ مفہوم تو عجیب بن گیا، آپ اس ترجمے پر واضح گفتگو کریں۔ والسلام جلیل احسن

رام پور، 11 ستمبر 1962ء محترمی مولانا جلیل احسن صاحب سلام مسنون گرامی نامہ مورخہ 6 ستمبر ملا۔ عرض ہے کہ آپ کے سوالات بے حد مختصر ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ ان سوالات یا ان آیات کے حوالے سے میرے نقطہ نظر کی تردید کر رہے ہوں۔ مگر یہ آپ کے خط میں بالکل واضح نہیں ہے۔ اس کے بجائے خط میں مجرد قسم کے چند چھوٹے چھوٹے سوالات ہیں۔ اگر آپ اپنا پورا مدعا تحریر فرما دیتے تو مجھے غور و فکر کا اور اس کے مطابق تفصیلی جواب کا زیادہ موقع مل سکتا تھا۔ موجودہ صورت میں آپ کے سوالات نہایت تشنہ اور اصل مسئلہ کی نسبت سے غیر واضح ہیں۔ اس لیے قدرتی طور پر ان سوالات کے پیش نظر میں جو جواب دوں گا، وہ بھی آپ کو تشنہ اور غیر واضح نظر آئے گا۔ کیوں کہ یہ ظاہر ہے کہ آپ نے جتنا سوال کیا ہے، میں اتنے ہی کا جواب دے سکتا ہوں، نہ کہ ان باتوں کا جواب بھی آپ کے ذہن میں ہیں، اور آپ نے سوالات کے ساتھ انھیں بیان نہیں فرمایا۔ آئندہ کے لیے گزارش ہے کہ آپ براہِ کرم زیر بحث مسئلہ سے تعلق کو واضح کرتے ہوئے اپنے سوالات ارسال فرمائیں تاکہ اصل مسئلہ کے بارے میں آپ کے نقطہ نظر کو سمجھنے اور اس کے مطابق اپنا جواب روانہ کرنے میں مجھے آسانی ہو۔ ذیل میں آپ کے سوالات کا جواب درج کرتا ہوں۔ سورہ الحدید آیت 29 1۔ ”بینات“ سے مراد میرے نزدیک وہی ہے جس کو علامہ آلوسی اور دوسرے مفسرین نے لکھا ہے یعنی حج و معجزات۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page