خط و کتابت مولانا جلیل احسن ندوی
Urdu book, p. 63
By Maulana Wahiduddin Khan
6۔ شہد کے ذیل میں لسان کی عبارت "شَهِدَ فُلَانٌ عَلَى فُلَانٍ بِحَقٍّ" کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا، کیا سیاق و سباق میں اس کا مفہوم درج ہوا ہے، کیا مطلب ہے لکھئے۔ 7۔ وکذلک (بقرہ، آیت 143) میں واؤ کا عطف کس پر ہے؟ ذالک کا مشارالیہ کیا ہے۔ 8۔ وسط کے معنی درمیان اور وسَط کے معنی کسی چیز کا بالکل بیچ کا حصہ، سوال یہ ہے کہ اس کے معنی بہترین کیسے بن گئے، کیا آپ کے میز کے بالکل بیچوں بیچ حصہ کی لکڑی اور حصول کے مقابلے میں بہتر ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ خیر کا لفظ چھوڑ کر وسط کیوں؟ 9۔ شہداء کی جمع ہے، شاہد کی یا شہید کی، شہید کے کتنے معنی لغت عرب میں آتے ہیں اور شاہد کے کتنے؟ 10۔ جعلناکم میں کم کا مخاطب کون ہے؟ جلیل حسن ྈྈྈྈྈ اعظم گڑھ، 5 اکتوبر 1962ء محترمی! سلام مسنون گرامی نامہ مورخہ 8 ستمبر (نقل) وصول ہوا۔ عرض یہ ہے کہ اس سے پہلے آپ نے زیر بحث مسئلہ پر اپنی رائے دینے کی جو شرط رکھی تھی کہ آپ "سوالات" کریں گے، تو اس کا مطلب میں یہ سمجھا تھا کہ میں نے جو تحریر آپ کے پاس بھیجی ہے آپ اس کے استدلال اور استنتاج کے بارے میں کچھ سوالات کریں گے اور اس کے بعد اصل مسئلہ پر اپنی رائے دیں گے، مگر آپ کا 6 ستمبر کا پہلا سوالنامہ جب ملا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ اس سے بالکل مختلف چیز ہے، اس میں چند بالکل مجرد قسم کے سوالات تھے۔ جیسے امتحان کے پرچوں میں طالب علموں سے کیے جاتے ہیں، ان سوالات کا اصل بحث سے کیا تعلق ہے، اس کے متعلق آپ نے کچھ نہیں بتایا تھا، مجھے سوال کا یہ انداز پسند نہیں آیا، مگر اس کے باوجود میں نے آپ کے پاس خاطر سے ایسا کیا کہ آپ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader