Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا جلیل احسن ندوی

Urdu book, p. 75

By Maulana Wahiduddin Khan

خط و کتابت مولانا ابواللیث اصلاحی ندوی مولانا ابواللیث صاحب سے میری خط و کتابت کا ایک حصہ وہ ہے جو اپنی تحریر کے بارے میں جماعت اسلامی کا با ضابطہ جواب حاصل کرنے کے سلسلے میں پیش آیا، یہ ایک ضابطہ کی خط و کتابت تھی، جس کو یہاں نقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کا دوسرا حصہ وہ ہے جو میری تحریر کے بارے میں مولانا صدر الدین صاحب کا جواب موصول ہونے کے بعد شروع ہوا۔ 10 اگست 1962 ء کو میں نے رام پور سے انھیں بذریعہ خط مطلع کیا کہ ”مولانا صدر الدین صاحب کے جواب کو کئی بار پڑھنے اور اس پر کافی غور کرنے کے باوجود میرے اصل نقطہ نظر میں تبدیلی نہیں ہوئی، بخنبہ باقی ہے، اگر آپ فرمائیں تو زبانی یا تحریری طور پر اپنے خیالات آپ کے سامنے عرض کر سکتا ہوں۔“ اس کے جواب میں ان کی طرف سے حسب ذیل خط موصول ہوا۔ دہلی، 13 اگست 1992ء السلام علیکم ورحمۃ اللہ برادر عزیز ! گرامی نامہ ملا۔ یہ معلوم کر کے افسوس ہوا کہ مولانا صدرالدین صاحب کی تحریر پڑھنے کے بعد بھی آپ کے اصل نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بہر حال آپ اپنے خیالات مختصراً قلم بند فرما کر بھیج دیں۔ تو ان پر غور کرنے میں آسانی ہوگی۔ والسلام ابواللیث ꩜꩜꩜꩜꩜ اس کے بعد میں نے حسب ذیل مکتوب مولانا ابواللیث صاحب کی خدمت میں روانہ کیا۔ رام پور، 19 اگست 1962 ء محترمی سلام مسنون

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page