Urdu book · تبلیغی تحریک

غیر مسلموں میں تبلیغ

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

اسے خداوند قدوس جس زمانے میں تو نے اس تبلیغ کے ذریعے اس کلمہ ونماز پر محنت کی صورت پیدا فرمادی اور اپنی راہ میں نکلنے کی توفیق دی ۔۔۔۔۔ اے رب کریم اپنے کرم سے سب کو قبول فرمالے اور ان سب کی ایسی تربیت فرما کہ یہ نقل وحرکت تجھے پسند آجائے ۔۔۔۔۔ اے اللہ درندوں کی اور اژدہوں کی قسم سے جتنے انسان اور درندے ہیں اور جن کو تجھے انسانیت سے نوازنا ہی نہیں ، اے خدا ایسے ایسوں کو چون چن کر ہلاک فرما۔ ایسوں کی زمینوں کو ، ان کے لیے پھاڑ دے ، ایسوں کے مکانوں کو ان پر توڑ دے ۔ ایسوں سے نعمتوں کو اپنی چھین لے ۔۔۔۔۔ اسے خدا لوٹ کھسوٹ کے ماحول کو ختم کر ، ظلم وسستم کے ماحول کو ختم کر ، عدل وانصاف کے ماحول کو قائم کر ، علم وذكر کے ماحول کو قائم کر ، خدمت خلق کے ماحول پیدا کر تعاون وبہمردی ومحبت کے ماحول کو قائم کر ۔۔۔۔۔ اے اللہ ہماری دعاؤں کو اپنے فضل وکرم سے قبول فرما۔ مقبولیت مولانا محمد یوسف صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو اپنی زندگی ہی میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ بجور کے ایک اجتماع کے مشاہد فرماتے ہیں ؀ " اس میں حضرت مولانا اپنے تمام رفتار کے همراه تشریف لائے تھے ، عقیدت مندوں کے ہجوم نے بڑی دشواری پیدا کر دی ۔ ہر شخص چاہتا تھا کہ میں کسی نہ کسی طرح مولانا سے مصافحہ کرلوں ۔ انتظا ما قیام گاہ پر بعض میواتیوں کا پہرہ لگا نا پڑا۔ پھر بھی قیام گاہ کے دروازہ کی چوکھٹ، داخلے کی بے محابا کوشش کرنے والوں کی وجہ سے اکھڑ گئی ۔ جب مولانا قیام گاہ سے جلسہ گاہ میں تشریف لاتے مجمع آپ کے گرد سمندر کی طرح موجیں مارتا ہوا نظر آتا۔ مولانا شیخ طریقت بھی تھے ۔ بیعت چاروں سلسلوں میں اپنے والد ماجد صاحب کے واسطے سے کرتے تھے ۔ ایک صاحب رائے ونڈ کا حال بیان کرتے ہیں ؀ " ایک کثیر مجمع نے بیعت کی۔ بیعت کرنے والوں کے ہاتھوں میں پگڑیاں اور چادریں وغیرہ تھیں اور اتنا کثیر مجمع تھا کہ کئی حضرات مکبر کی طرح پکار پکار کر الفاظ بیعت کو بیعت کرنے والوں تک پہونچا رہے تھے ۔ عجیب دل کش منظر تھا۔ میرے ایک عزیز کہنے لگے کہ آج تو حضرت جی نے امام شہید (سید احمد صاحب رائے بریلوی) کی یاد تازہ کردی " تقریر مولانا تو تقریر کا عجیب وغریب ملکہ تھا جو کچھ وہی تھا اور کچھ ان کے دعوتی جذبے نے ان کے اندر پیدا کر دیا تھا ۔ ایک عالم کے الفاظ میں آپ کی تقریروں کو سن کر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ " آپ کو اللہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page