Urdu book · تبلیغی تحریک

غیر مسلموں میں تبلیغ

Urdu book, p. 58

By Maulana Wahiduddin Khan

اس قابل ہیں کہ میں ان کی عزت کروں ، ان کا اکرام کروں ۔ اپنے نفسوں اور اپنی ذاتوں کو قربان کیا جائے گا تو امت بنے گی اور امت بنے گی تو عزت ملے گی ، عزت اور ذلت روس اور امریکہ تک کے نقشوں میں نہیں ہے بلکہ خدا کے ہاتھ میں ہے اور اس کے ہاں اصول وضابطہ ہے ۔ جو شخص یا قوم ، خاندان ، طبقہ چمکانے والے اصول اور اعمال لاوے گا اس کو چمکا دیں گے ، جو مٹنے والے کام کرے گا اس کو مٹا دیں گے ، یہود نبیوں کی اولاد ہیں ، اصول توڑتے تو اللہ نے ٹھوکر مار کے ان کو توڑ دیا۔ صحابہ کرام بت پرستوں کی اولاد تھے ، انہوں نے چمکانے والے اصول اختیار کئے تو اللہ نے ان کو چمکا دیا ، اللہ کی رشتہ داری کسی سے نہیں ہے ، اس کے یہاں اصول اور ضابطہ ہے ۔ دوستو ! اپنے کو اس محنت پر جھونکو تاکہ دو کہ حضور ﷺ کی امت میں امت پنا آجائے ، اس میں ایمان ویقین آجائے ، یہ ذکر و تسبیح اور تعلیم والی ، خدا کے سامنے جھکنے والی ، خدمت کرنے والی ، برداشت کرنے والی ، دوسروں کا اعزاز و اکرام کرنے والی امت بن جائے ۔ بجوئی نہ کرنے والی ، نافرمانی نہ کرنے والی اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کی تحقیر و تمسخر اور تجسس وغیبت نہ کرنے والی امت بن جائے ۔ اگر کسی ایک علاقہ میں بھی یہ محنت اس طرح ہونے لگے جس طرح ہونی چاہیے تو ساری دنیا میں بات چل پڑے ۔ اب اس کا اہتمام کرو کہ مختلف قوموں ، علاقوں اور طبقوں اور مختلف زبان والوں کو جوڑ جوڑ کر جماعتوں میں بھیجو اور اصول کی پابندی کراڈ ۔ پھر انشاء اللہ امت بننے والا کام ہوگا بر پور ربت ھوں میں بیو بار ، اس کی یا بدی کرو نہ پیراہت اور شیطان اور نفس خدا نے چاہا تو کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page