Urdu book · تبلیغی تحریک

غیر مسلموں میں تبلیغ

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

لوگوں نے اپنے نام لکھوائے اور ساڑھے آٹھ بجے یہ پروگرام ختم ہوا۔ اس کے بعد اجتماعی ناشتہ ہوا۔ ناشتہ کے بعد پھر تعلیم و تقریر کی مجلس شروع ہو گئی جس میں اللہ سے تعلق قائم کرنے اور اس پر بھروسہ کرنے کی تلقین تھی۔ آخر میں طویل دعا ہوئی۔ مجلس کے درمیان میں امیر بیٹھ کر دعا کر رہا تھا اور حاضرین رو رو کر آمین کہہ رہے تھے۔ دعاییں انسانی کمزوریوں اور اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کو اس طرح نمایاں کیا جا رہا تھا اور انسان کی فطرت میں دبے ہوئے جذبات کو اس طرح ابھارا جا رہا تھا کہ دل دہلے پڑ رہے تھے۔ دعا کے بعد جماعتوں کی روانگی کا پروگرام تھا۔ جن لوگوں نے اپنے نام تبلیغی سفروں کے لیے لکھوائے تھے ان کی الگ الگ علاقوں کے اعتبار سے فہرستیں تیار کر لی گئی تھیں۔ ایک شخص کھڑے ہو کر ہر جماعت کے افراد کے نام پکارتا تھا۔ اور لوگ آکر امیر سے مصافحہ کر کے روانہ ہو رہے تھے۔ عجیب منظر تھا جو مسجد نبویؐ کے اس منظر کو یاد دلاتا تھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ترغیب دے کر مختلف علاقوں کو سراپا روانہ فرمایا کرتے تھے۔ امیر ہر ایک سے مصافحہ کر کے کہتا تھا ۔ یغفر الله لنا ولكم ، میں تم کو خدا کے حوالے کرتا ہوں ۔ اور تمہارے لیے خیر کی دعا کرتا ہوں، اللہ قبول فرمائے تم کو بھی، مجھ کو بھی اور پوری امت کو۔“ ایک جماعت میں ایک ایسے شخص نے بھی نام لکھوایا جو ایک پاؤں سے معذور تھا۔ وہ لنگڑاتا ہوا آیا اور لنگڑاتا ہوا واپس گیا ایک اور شخص اپنے چھوٹے بچے (عمر تقریباً ۱۰ سال) کو بھی ساتھ لے جا رہا تھا۔ یہ سب مناظر اس قدر پرکشش تھے کہ مشکل ہی سے کوئی ان سے متاثر ہوئے بغیر رہ سکتا ہے۔ ساڑھے بارہ بجے یہ پروگرام ختم ہوا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر آرام کے لیے وقفہ دیا گیا ۔ تین بجے ظہر کی نماز پڑھی گئی۔ اور نماز کے بعد پھر وہی تعلیم و تبلیغ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ درمیان میں عصر کی نماز ہوئی۔ پھر مغرب تک مسلسل تقریر، مغرب بعد عشا تک تقریر، عشا کے بعد کھانے کا وقفہ، کھانے کے بعد پھر تقریر اور درس ۔ نصف شب میں جا کر یہ سلسلہ ختم ہوا۔ یہ پروگرام جو میں نے لکھا، کسی ایک دن کا قصہ نہیں ۔ بلکہ یہی یہاں کا روزانہ کا معمول ہے کسی تحریک کے سالانہ اجتماع کے موقع پر اجتماع گاہ میں چند دن جو ہماہمی اور مصروفیت ہوتی ہے وہ یہاں سال بھر جاری رہتی ہے۔ تعلیم، تقریر، درس، بیان، دعا، وضو، نماز، ذکر، تضرع، گریہ وزاری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page