غیر مسلموں میں تبلیغ
Urdu book, p. 87
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک ایسے پہلو کا احیا ہے جس کی نظیر شاید کہیں اور نہیں ملے گی ۔ آج دنیا میں اسلامی دفاتر تو آتے ملیں گے کہ ان کو شمار کرنا مشکل ہے۔ مگر مسجد نبوی کے نمونہ کا اسلامی مرکز کہیں نہیں ملتا ۔ اور یہ اتنا بڑا واقعہ ہے کہ تنہا یہی واقعہ کسی کوشش کی طرف نصرت الہی کو متوجہ کرنے کے لیے کافی ہے ۔ سید عطا اللہ شاہ بخاری کے متعلق سنا کہ وہ ایک بار یہاں آئے اور یہاں کا منظر دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ایک تقریر میں کہا ۔ " میں سمجھتا تھا کہ نظام الدین اولیا ختم ہوگئے ۔ مگر میں نے بستی نظام الدین میں آکر دیکھا کہ نظام الدین اولیا تو ابھی تک زندہ ہیں۔ وہاں جا کر میں دوبارہ مسلمان ہوا ہوں ۔ جس کو مسلمان بننا ہے وہ وہاں جائے " ۳۔ کام کا یہ انداز اس تحریک کے طریق کار کا اہم ترین جز رہے۔ اس کو سمجھنے کے لیے تحریک کے آغاز میں جانا پڑے گا ۔ مرکز نظام الدین میں میں ایک شخص سے بات کر رہا تھا۔ میرے قریب ایک بزرگ بیٹھے تھے ۔ وضع قطع سے دیہاتی اور بالکل آن پڑھ معلوم ہوتے تھے۔ میرے ساتھی نے ایک موقع پر شہادت کی موت کا ذکر کیا ۔ اس درمیان میں خاموش دیہاتی نے نہایت اطمینان اور اعتماد کے ساتھ اس میں اپنے ایک جملے کا اضافہ کیا ۔ " اور شہادت بھی وہ جو دعوت کی راہ میں پیش آئے " اس نے کہا ۔ اس کے ایک جملے سے اندازہ ہوا کہ وہ خواہ جاہل ہو مگر صاحب معرفت ہے ۔ میں اس کی طرف متوجہ ہوا تو معلوم ہوا کہ یہ " ایک میواتی بزرگ “ ہیں جو ۱۸ سال کی عمر میں مولانا الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ ان کی دعوت میں شریک ہوئے تھے ، اور جب سے اب تک اسی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔ یہ میواتی بزرگ ادھیڑ عمر کے بھاری بھرکم آدمی ہیں۔ سانولے رنگ کے چہرہ پر پر شکوہ داڑھی کے ساتھ جب وہ سادگی اور اعتماد کے الفاظ بکھیر رہے تھے تو مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں قرن اول کی کسی ہستی سے مخاطب ہوں ۔ ایک اُن پڑھ شخص کے آگے میرے سارے الفاظ اور میرا تمام علم گم ہو گیا تھا اور میں اس طرح ہمہ تن گوش ہو کر ان کی باتیں سن رہا تھا جیسے کوئی سعادت مند شاگرد اپنے شفیق استاد کے درس کو سنتا ہے۔ مگر افسوس کہ ایک اتفاقی سبب سے یہ گفتگو مکمل نہ ہوسکی اور ہم دونوں قبل از وقت ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ۔ یہاں مجھے ان کی صرف ایک بات کا ذکر کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ۸۰ میل چوڑے اور ۸۰ میل لمبے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader