Urdu book · تجدید دین

اصلاحی و تجدیدی کوششیں

Urdu book, p. 76

By Maulana Wahiduddin Khan

بھی، الھمنی ربی ( میرے رب نے مجھ کو الہام کیا ) جیسی زبان میں کلام کرتے ہیں۔ تا ہم مرزا صاحب کی غلطی میں مزید شناعت اس لیے پیدا ہوگئی کہ انھوں نے صاف لفظوں میں اپنے رسول اللہ ہونے کا دعوی کر دیا جو ،ختم نبوت کے بعد، اجمالی طور پر کفر کو مستلزم ہے۔ ان چیزوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو فریقوں کے درمیان جو گفتگو ’ حالات کے لحاظ سے اسلامی عمل کی منصوبہ بندی‘ کے عنوان پر ہونی چاہیے تھی، وہ قرآن کی تفسیر جدید اور نبوت محمدی کے بعد دوسری نبوت جیسے مسائل پر مرکوز ہوگئی۔ آغاز میں اگر سرسید احمد خاں اور مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفین غلطی پر تھے تو آخر میں سرسید اور مرزا قادیانی شدید غلطیوں کا شکار ہو گئے اور ملت کے حصہ میں کفر و فسق کے فتوؤں کے سوا اور کچھ نہ آیا۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ۔ کنووکیشن ایڈرس 25 جنوری 1977ء کا ایک سیمینار ہوا تھا، عنوان یہ تھا "اسلام ایک تغیر پذیر دنیا میں" یہ مقالہ اس موقع پر 25 جنوری کی نشست میں پڑھا گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page