Urdu book · تجدید دین

تعلیمی نظام کی تجدید

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

امت کا کام کیا جائے۔ ان مدارس کا نصاب بالکل سادہ اور غیر فنی ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم اس کو چار مرحلوں پر تقسیم کر سکتے ہیں: پہلا مرحلہ: عربی زبان اور قرآن دوسرا مرحلہ: حدیث، سیرت رسول، حالات صحابہ، اسلامی تاریخ وغیرہ (عربی زبان میں) تیسرا مرحلہ: عالمی زبانیں، دیگر مذاہب اور ان کی تاریخ۔ فلسفہ جدید، ضروری سائنسی معلومات چوتھا مرحلہ: اختصاصی مطالعہ کسی ایک اسلامی موضوع پر (عربی میں ایک مقالہ تیار کرنا) اس قسم کا ایک مدرسہ اعلیٰ معیار پر قائم ہو جائے تو بلاشبہ وہ دور جدید کا بہت بڑا کام ہوگا۔ اس طریق تعلیم کے لئے ہم کو نئی نصابی کتا بیں وضع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ قدیم عربی کتابوں کے ذخیرہ سے باآسانی ایسی کتابیں منتخب کی جاسکتی ہیں جو مطلوبہ ضرورت کو پورا کرنے والی ہوں ۔ جہاں تک دیگر زبانیں اور سیکولر علوم کا تعلق ہے، ان کے لئے بھی ہم کو اپنی الگ کتا بیں تیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ دوسروں نے ان موضوعات پر جو کتابیں تیار کی ہیں، ان کا ایک انتخاب بخوبی طور پر ہماری اس ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔ البتہ اساتذہ کی فراہمی ایک مشکل کام ہوگا۔ تاہم اگر گروہی حد بندیوں سے اوپر اٹھ کر دیکھا جائے تو اساتذہ کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے، صرف اس اہتمام کے ساتھ کہ ان کو حسب لیاقت معاوضہ دینے کا انتظام ہو، اور ان کے ساتھ وسعت ظرف کا معاملہ کیا جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page