تعمیر حیات
Urdu book, p. 146
By Maulana Wahiduddin Khan
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سفر وحضر میں اپنے ساتھ قلم اور کاغذ رکھنا بھی رسول اللہ کی ایک سنت ہے۔ موجودہ زمانے میں اس کی آسان صورت یہ ہے کہ آدمی ایک پاکٹ ڈائری اور ایک قلم ہمیشہ اپنی جیب میں رکھے۔ اور روزانہ کی ضروری باتیں اس میں درج کرتا رہے۔ ڈائری کا استعمال ایک نہایت مفید عادت ہے اور اسی کے ساتھ ایک سنتِ رسول بھی۔ ترقی کے مواقع 1999 کے سروے کے مطابق، ہندوستان میں اس سال کا سب سے زیادہ امیر بنگلور کا ایک مسلمان تھا جس کا نام عظیم ہاشم پریم جی ہے۔ اس سال اس کا سرمایہ 176 بلین روپے تھا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ دنیا میں ترقی کے مواقع لامحدود ہیں۔ حتیٰ کہ یہاں یہ بھی ممکن ہے کہ اقلیتی فرقہ کا ایک فرد ترقی کر کے اکثریتی فرقہ سے آگے بڑھ جائے۔ (ٹائمس آف انڈیا، 27 جون 1999) ممتاز تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (بمبئی) کے 37 ویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر اپنے کانوکیشن ایڈریس میں جناب عظیم ہاشم نے اپنے تجربات بتائے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عظیم ہاشم کی ترقی 25 سال کی لگا تار محنت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے لمبی مدت تک یہ کیا کہ ایک طرف خود اپنی صلاحیتوں کو آخری حد تک اپنے کاروبار میں لگا دیا۔ دوسری طرف انھوں نے بار بار سفر کر کے ملک بھر سے اعلیٰ قابلیت کے نوجوان حاصل کیے اور ان کے ذریعہ ایک بہترین ٹیم تیار کی۔ انھوں نے اپنے اور دوسروں کے تجربات سے سبق سیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کا سب سے بڑا راز کبھی ختم نہ ہونے والی سخت محنت ہے۔ اس طرح طویل منصوبہ بند عمل کے ذریعہ انھوں نے اپنی موجودہ کامیابی حاصل کی۔ عظیم ہاشم نے کہا کہ: "مستقبل وہ نہیں ہے جو آپ کے ساتھ پیش آتا ہے بلکہ مستقبل وہ ہے جسے آپ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader