تعمیر حیات
Urdu book, p. 180
By Maulana Wahiduddin Khan
بڑے دل والا آدمی ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے، اور چھوٹے دل والا آدمی ہمیشہ ناکام — اس دنیا میں کامیابی کسی کو اس کے دل کے پیمانہ سے ملتی ہے ۔ یہاں کامیابی کا اصول یہ ہے کہ جتنا بڑا دل اتنی ہی بڑی کامیابی ۔ اس دنیا میں کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے کے لیے قریبی حالات سے اوپر اٹھ کر سوچنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے سلوک سے بلند ہو کر ان کے ساتھ معاملہ کرنا ہوتا ہے۔ لوگوں کو یہ خیال کیے بغیر دیا جاتا ہے کہ انھوں نے ہم کو کیا دیا اور کیا نہیں دیا۔ اس قسم کا کردار بڑے دل کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے اس دنیا میں بڑے دل کے بغیر کوئی بڑی کامیابی بھی کسی کو ملنے والی نہیں۔ خواہ ایک ملک ہو یا دوسرا ملک ، خواہ ایک زمانہ ہو یا دوسرا زمانہ، ہر مقام پر اور ہر جگہ کے لیے یہی ایک اصول ہے ۔ اس میں کسی کا کوئی استثناء نہیں۔ جو آدمی چھوٹے دل کا ہو وہ ذرا ذرا سی بات میں لوگوں کے خلاف شکایت لے کر بیٹھ جاتا ہے ۔ وہ ان معمولی باتوں میں الجھ جاتا ہے جو اس قابل ہوتی ہیں کہ ان کو نظر انداز کر دیا جائے۔ ایسا آدمی راستہ کے درمیان میں اٹک کر رہ جائے گا۔ وہ آخری منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس کے برعکس ، جو آدمی راستہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے نہ الجھے، وہ کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے ۔ وہ اپنی دل جمعی کو ہر حال میں باقی رکھتا ہے ۔ وہ کسی بھی تلخ تجربہ سے بے حوصلہ نہیں ہوتا۔ ایسے آدمی کے لیے یہی مقدر ہے کہ وہ اپنی منزل پر پہنچ کر رہے ۔ وہ بستیوں سے گزر کر آخری بلندی تک پہنچ جائے ۔ اس دنیا میں آدمی دل کی طاقت سے جیتا ہے۔ زندگی کی جدوجہد میں جو آدمی بے دل ہو جائے وہ اپنی ملی ہوئی صلاحیتوں کو بھی کھو دے گا ۔ اور جو آدمی ہر حال میں مثبت رہے، وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader