تعمیر حیات
Urdu book, p. 181
By Maulana Wahiduddin Khan
اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرلے گا۔ تمام کامیابیوں کا اصل میدان آدمی کا اپنا دل ہے۔ آپ باہر کی دنیا کو نہ دیکھیے بلکہ اپنے دل کی دنیا کو دیکھیے۔ اپنے اندر ہی آپ وہ سب کچھ پاسکتے ہیں جس کو آپ پانا چاہتے ہیں۔ کل اور آج ہر آدمی اپنے گزشتہ کل کو کھو چکا ہے، کامیاب وہ ہے جو اپنے آج کو نہ کھوئے۔ پچھلا دن جا چکا۔ اب تو آپ کے پاس صرف آج ہے۔ پھر آج کو آپ کیوں کھوئیں۔ اکثر لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنے پچھلے کل کو استعمال نہ کر سکے تو اپنے آج کے دن اس کا افسوس لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ کل کی خاطر آج کو بھی کھونا ہے۔ نہ ملے ہوئے کی فکر میں ملے ہوئے کو بھی برباد کر دینا ہے۔ عقل مند آدمی وہ ہے جو اپنے آپ کو اس دہرا نقصان سے بچائے۔ اگر آپ کا پچھلا کل کھو گیا ہے تو اس کو کھویا ہوا نہ سمجھے، اس کو تجربہ سیکھنے کا ذریعہ بنا لیجیے۔ اس طرح آپ کا کھویا ہوا سرمایہ بھی پایا ہوا سرمایہ بن جائے گا۔ ماضی کے تجربہ کے سرمایۂ کو اپنی حال کی پونجی میں ملا دیجیے۔ اور پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی کھوٹی ہوئی چیز بھی مزید اضافے کے ساتھ آپ کو دوبارہ مل گئی ہے۔ پچھلے کل کا غم کرنا گو یا اپنی صلاحیت کے ایک حصہ کو ضائع کر دینا ہے۔ آپ ایسی غلطی کیوں کریں ۔ آپ نئے دن میں اپنی ادھوری صلاحیت کے ساتھ کیوں داخل ہوں۔ پچھلے کل کے غم سے اپنے دماغ کو خالی کر دیجیے اور اپنی پوری طاقت کو لے کر اپنے نئے دن کے منصوبہ میں لگ جائیے ۔ یہی کامیاب زندگی کا صحیح طریقہ ہے۔ آپ خواہ کتنا ہی زیادہ گزشتہ کل کی فکر کریں، گزشتہ کل اب دوبارہ آپ کی طرف واپس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader