تعمیر حیات
Urdu book, p. 182
By Maulana Wahiduddin Khan
آنے والا نہیں۔ جانے والی چیز جا چکی، رہنے والی چیز باقی ہے۔ جانے والی چیز کو بھلا دیجیے اور رہنے والی چیز کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ پکڑ لیجیے ۔ یہی اس دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کا واحد راز ہے۔ یہاں کامیابی حاصل کرنے کا دوسرا کوئی طریقہ نہیں۔ پچھلے کل کا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہے، مگر پچھلے کل پر غم کرنا اتنا ہی بے فائدہ ہے۔ آپ یہ ضرور دیکھیے کہ پچھلے کل کو آپ نے کیا پایا اور کیا کھویا۔ مگر یہ دیکھنا نصیحت کے لیے ہو، نہ کہ افسوس کرنے کے لیے۔ آج کو استعمال کیجیے۔ کیونکہ گزرا ہوا کل تو اب کبھی واپس آنے والا نہیں۔ اگلا پیرا گراف زندگی ایک طویل اکتا دینے والی کہانی ہے۔ اس کہانی کو صرف وہی شخص کامیابی کے ساتھ پڑھ سکتا ہے جس کی توجہ ہمیشہ کہانی کے اگلے پیرا گراف پر لگی رہے۔ ہر آدمی کی زندگی اسی قسم کی ایک کہانی ہے، خواہ وہ چھوٹا آدمی ہو یا بڑا آدمی ۔ خواہ وہ معمولی حالات میں زندگی گزار رہا ہو ۔ یا اونچے اور شاندار حالات میں۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی ایک تلخ تجربہ کا نام ہے۔ کھوئے ہوئے مواقع کا افسوس، گزرے ہوئے حادثات کی تلخیاں، لوگوں کی طرف سے پیش آنے والے برے سلوک کی یاد، اپنی کمیوں اور تنگیوں کی شکایت، غرض بے شمار چیزیں ہیں جو آدمی کی سوچ کو منفی رخ کی طرف لے جاتی ہیں۔ آدمی اگر ان باتوں کا اثر لے تو اس کی زندگی ٹھٹھ کر رہ جائے گی۔ ایسی حالت میں عقل مندی یہ ہے کہ آدمی پیچھے دیکھنے کے بجائے آگے کی طرف دیکھے۔ وہ گزرے ہوئے دنوں کے بجائے آنے والے دن پر اپنی نظریں جمائے رکھے۔ ہر آدمی اپنے قول و عمل سے اپنی زندگی کی کہانی لکھ رہا ہے۔ مگر اس کو خود نہیں معلوم کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader