Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 183

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کہانی میں کون سے مراحل پیش آئیں گے ، اور نہ کوئی شخص یہ جانتا کہ یہ کہانی کہاں جاکر ختم ہوگی۔ اس لیے لازم ہے کہ آدمی ہر سامنے آنے والے مرحلہ کا استقبال کرے۔ کہانی کے اگلے ابواب لکھنے کی کوشش میں وہ آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔ زندگی میں اصل اہمیت یہ نہیں ہے کہ اس نے کیا پایا۔ اصل اہمیت کی بات یہ ہے کہ وہ کیسے جیا۔ یہ ممکن ہے کہ ایک کم آمدنی والا شخص اچھی زندگی گزارے اور ایک دولت مند آدمی بری زندگی گزار کر مر جائے۔ ایک جاہل آدمی اپنے معاملات میں زیادہ سمجھ داری کا ثبوت دے اور ایک پڑھا لکھا آدمی اپنے معاملات کو سلجھانے میں بے سلیقہ ثابت ہو۔ یہ نہ دیکھیے کہ آپ زندگی میں کیا حاصل کر رہے ہیں۔ یہ دیکھیے کہ آپ زندگی کس طرح گزار رہے ہیں۔ جس شخص کو اچھی زندگی گزارنا آجائے وہی وہ شخص ہے جو دنیا میں کامیاب رہا۔ وہی وہ شخص ہے جس نے اپنے آپ کو اپنے مستقبل تک پہنچایا۔ مسائل اور مواقع مسائل کو مستقبل کے خانے میں ڈالنا اور مواقع کو استعمال کرنا ، یہی موجودہ دنیا میں کامیابی کا اصل راز ہے۔ اس دنیا میں ہمیشہ مسائل بھی ہوتے ہیں اور اسی کے ساتھ مواقع بھی۔ اس دنیا میں صرف وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو مسائل کو نظر انداز کریں اور مواقع کو استعمال کر کے آگے بڑھ جائیں۔ مسائل کا حل مسائل سے لڑنا نہیں ہے ، بلکہ مواقع کو استعمال کرنا ہے۔ جب بھی آپ کو مسائل کا سامنا پیش آئے تو یہ دیکھیے کہ مسائل کے باوجود وہ کون سے امکانات ہیں جواب بھی آپ کے لیے پوری طرح موجود ہیں اور جن میں آپ آزادانہ طور پر عمل کر سکتے ہیں۔ ان امکانات کو دریافت کر کے اپنی طاقتوں کو ان میں لگا دیجیے۔ اگر آپ ایسا کریں تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page