Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 184

By Maulana Wahiduddin Khan

جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ امکانات کو استعمال کرنے کے بعد مسائل اپنے آپ حل ہوتے جا رہے ہیں۔ جو کچھ حاصل ہو سکتا ہے، اس کو حاصل کر کے آپ اس کو بھی پا لیتے ہیں جو پہلے آپ کو ملا ہوا نہیں تھا۔ زندگی میں ساری اہمیت عمل کی ہے، اور عمل صرف ممکن دائرے میں کیا جا سکتا ہے، ناممکن دائرے میں عمل کرنا کبھی ممکن نہیں ہوتا۔ جب آپ ممکن دائرے میں اپنا عمل شروع کریں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی عملی قوتوں کو وہاں لگا رہے ہیں جہاں ان قوتوں کو نتیجہ خیز طور پر لگانا ممکن ہے۔ ایسی محنت کبھی نہ کبھی اپنا نتیجہ ظاہر کر کے رہتی ہے۔ اس کے برعکس جب آپ مسائل سے الجھیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی عملی قوت کو وہاں لگا رہے ہیں جہاں عمل کے باوجود کوئی نتیجہ پانا ممکن نہیں۔ ایسی محنت کے لیے یہی مقدر ہے کہ وہ بے فائدہ طور پر رائیگاں ہو کر رہ جائے۔ مسائل بذات خود کوئی چیز نہیں، اصل توجہ کی چیز مواقع ہیں۔ مواقع میں توجہ اور محنت صرف کر کے آپ مستقبل میں اپنے مسائل پر بھی قابو پالیتے ہیں۔ لیکن اگر مسائل میں الجھے رہیں تو دونوں میں سے کوئی چیز بھی آپ کو ملنے والی نہیں۔ گر کر اٹھنا نہ گرنا کمال نہیں۔ کمال یہ ہے کہ تم گرو، اور پھر از سر نو اٹھ کر کھڑے ہو جاؤ۔ جو شخص نہیں گرا، اس نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا۔ کارنامہ انجام دینے والا وہ ہے جو گرے اور پھر اٹھ کر چلنے لگے۔ جو آدمی نہیں گرا وہ حقیقتاً چلا ہی نہ تھا۔ کیوں کہ اس دنیا میں ہر چلنے والا گرتا ہے۔ پھر ایسے نہ گرنے کی کیا قیمت۔ انسان کی شان اسی میں ہے کہ وہ چلے۔ انسان چلنے کے لیے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page