Urdu book · تعمیر حیات

ہار کو ماننا

Urdu book, p. 192

By Maulana Wahiduddin Khan

احتیاطی تدبیر فطرت کا ایک اصول پیشگی احتیاط ہے ۔ اسی اصول کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں احتیاطی تدابیر (precautionary measures) اختیار کی جاتی ہیں۔ اکثر حالات میں ایسا ہوتا ہے کہ اگر پیشگی تدبیر اختیار کرلی جائے تو متوقع حادثہ پیش نہیں آتا۔ مثال کے طور پر ہر نیا ایک بیماری ہے۔ جس آدمی کو یہ بیماری ہو جائے اس کو آپریشن تھیٹر میں جانا ضروری ہو جاتا ہے۔ مگر اس بیماری کی پیشگی تدبیر تقریباً یقینی طور پر اس کو ظہور میں آنے سے روک دیتی ہے۔ یہ پیشگی کی تدبیر انڈ رویر کا استعمال ہے۔ ہر نیا کبھی اچانک نہیں ہوتا۔ اس کی ابتدائی علامت بہت پہلے سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آدمی ایسا کرے کہ ابتدائی علامت ظاہر ہوتے ہی وہ مخصوص انڈ رویر پہننا شروع کر دے تو وہ اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچ جائے گا۔ موجودہ زمانے میں کھلاڑیوں کے استعمال کے لیے بہت عمدہ قسم کے انڈ رویر بنائے گئے ہیں۔ ان کو ایتھلیٹک سپورٹر (athletic supporter) کہا جاتا ہے۔ یہ ایتھلیٹک سپورٹر گویا نہایت مؤثر قسم کی پیشگی تدبیر ہے جو ہر نیا کی بیماری سے بچاؤ کی تقریباً یقینی ضمانت ہے۔ اسی طرح اجتماعی جھگڑوں کے لیے بھی پیشگی تدابیر ہیں۔ یہ تدبیریں اجتماعی جھگڑوں کو روکنے میں نہایت مؤثر ہیں۔ مثلاً باہمی غلط فہمیوں کو دور کرنا ، افواہوں کی بروقت تردید کرنا ، ہر بستی میں امن کمیٹی بنانا ، اختلاف پیدا ہونے کی صورت میں ٹکراؤ کے بجائے مفاہمت کا انداز اختیار کرنا ، فریق ثانی کو دشمن سمجھنے کے بجائے اس کو ایک انسان سمجھ کر برادرانہ معاملہ کرنا ۔ نزاع اگر عملاً پیش آجائے تو لو اور دو کے اصول پر معاملے کو ختم کرنا ۔ جس شخص یا گروہ کے ساتھ نزاع پیش آئی ہے اس سے حریفانہ طریقہ کے بجائے برادرانہ طریقہ اختیار کرنا وغیرہ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page