Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 230

By Maulana Wahiduddin Khan

سائنس کی تمام تحقیقات اس اسپرٹ آف انکوائری کا نتیجہ ہیں۔ موجودہ زمانے میں کائنات یا نیوچر کے بارے میں انسان کو جان گنت معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ سب اسی اسپرٹ آف انکوائری کی بدولت ممکن ہوسکی ہیں۔ کائنات کی یہ چیزیں لاکھوں سال سے یہاں موجود تھیں مگر قدیم زمانے کا انسان ہر چیز کو بلا تحقیق مان لینے کا عادی تھا۔ عدم تلاش کا یہی جذبہ کائنات کے بھیدوں تک پہنچنے میں رکاوٹ بنارہا۔ موجودہ زمانے میں مختلف اسباب کے تحت ایسا ہوا کہ انسان ہر چیز کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کرنے لگا۔ اس کا نام اسپرٹ آف انکوائری ہے، اور اسی اسپرٹ آف انکوائری نے انسان کو موجودہ تمام دریافتوں تک پہنچایا ہے۔ آدمی خواہ جو ترقی بھی حاصل کرنا چاہتا ہو، اس میں اس کے لیے اسپرٹ آف انکوائری کی بے حد اہمیت ہے کسی آدمی کے اندر یہ جذبہ جتنا زیادہ بیدار ہوگا اتنا ہی زیادہ وہ اپنی معلومات کو بڑھائے گا، اور اتنا ہی زیادہ وہ ترقی کرتا چلا جائے گا۔ موجودہ زمانے کو معلومات کا دور (age of information) کہا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے میں معلومات کا دائرہ بے حد وسیع ہوگیا ہے۔ ایسی حالت میں اسپرٹ آف انکوائری کی اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔ پہلے زمانے میں تھوڑی کوشش سے آدمی زیادہ پالیتا ہے، اب زیادہ کوشش کے بعد بھی وہ صرف کم کو پا سکتا ہے۔ ایسی حالت میں معلومات کو بڑھانے کا کام موجودہ زمانے میں ہمیشہ سے زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ کافی معلومات کے بغیر موجودہ زمانے میں کوئی بڑی ترقی ممکن نہیں۔ ایک اقتباس ریاض کے عربی ماہنامہ الفيصل (ذوالقعدہ 1413ھ، مئی 1993) میں ایک مضمون بعنوان الأَطْفَالُ قَلْبِي شائع ہوا ہے۔ اس مضمون میں اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page