Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 234

By Maulana Wahiduddin Khan

وقت دولت ہے، بلکہ وقت ہی دولت ہے۔ وقت کے ذریعہ آپ دوسری چیزوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر آپ دوسری چیزوں کے ذریعہ وقت کو خرید نہیں سکتے۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ وقت کے معاملے میں سب سے زیادہ چوکنار ہیں۔ وقت بھاگ رہا ہے، وقت کو پکڑیے، کیوں کہ وقت آپ کو نہیں پکڑے گا۔ آپ کو خود وقت کو پکڑنا ہوگا۔ جو آدمی وقت کو کھودے، اس کے حصے میں آخر کار صرف یہ آئے گا کہ وہ وقت کو گزرتا ہوا دیکھے مگر وہ اس کو استعمال نہ کر سکے۔ دل جیتنا زندگی کا اصول ایک لفظ میں یہ ہے کہ۔ جیسا دینا ویسا پانا۔ اگر آپ دوسروں کو نفرت دے رہے ہوں تو آپ کو بھی دوسروں سے نفرت ملے گی۔ اگر آپ کے پاس دوسروں کو دینے کے لیے محبت کا تحفہ ہے تو دوسروں کی طرف سے بھی آپ کو محبت کا تحفہ دیا جائے گا۔ اگر آپ اپنے سماج میں مسائل کو حل کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہوں تو پورا سماج آپ کو اپنے سردار کے روپ میں دیکھنے لگے گا۔ خدا نے خدمت اور نفع بخشی میں بے پناہ کشش رکھی ہے۔ اس میں یہ طاقت ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو مسخر کر سکے۔ ایسا آدمی لوگوں کے درمیان اپنے آپ مقبولیّت حاصل کر لیتا ہے۔ اس کو دوسروں سے وہ سب کچھ مل جاتا ہے جو وہ چاہتا تھا، کیوں کہ اس نے بھی دوسروں کو وہ سب کچھ دے دیا تھا جن کو وہ اپنے لیے چاہتے تھے۔ دوسروں کے خیر خواہ بن جائیے اور پھر آپ کو دوسروں سے کوئی شکایت نہ ہوگی۔ دوسروں کے کام آئیے اور پھر آپ کا بھی کوئی کام اٹکا ہوا نہیں رہے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page