وقت کی اہمیت
Urdu book, p. 259
By Maulana Wahiduddin Khan
اپنے ملے ہوئے وقت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کیجیے۔ لمحوں کو استعمال کر کے آپ مہینوں اور سالوں کے مالک بن سکتے ہیں۔ اگر آپ نے لمحوں کو کھویا تو اس کے بعد آپ مہینوں اور سالوں کو بھی یقینی طور پر کھو دیں گے۔ اگر آپ روزانہ اپنے ایک گھنٹہ کا صرف پانچ منٹ کھوتے ہوں تو رات دن کے درمیان آپ نے روزانہ 2 گھنٹہ کھو دیا۔ مہینہ میں 60 گھنٹے اور سال میں 720 گھنٹے آپ کے ضائع ہوگئے ۔ اسی طرح ہر آدمی اپنے ملے ہوئے وقت کا بہت سا حصہ بیکار ضائع کر دیتا ہے۔ 80 سال کی عمر پانے والا آدمی اپنی عمر کے 40 سال بھی پوری طرح استعمال نہیں کر پاتا۔ وقت آپ کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ وقت کو ضائع ہونے سے بچائیے۔ ہر بڑی کامیابی چھوٹی چھوٹی کامیابی کے مجموعہ کا نام ہے۔ چھوٹی کامیابی پر راضی ہو جائیے ۔ اس کے بعد آپ بڑی کامیابی بھی ضرور حاصل کر لیں گے۔ مولوی لطف اللہ ایک معمولی ٹیوٹر تھے۔ وہ 1802 ء میں مالوہ کے قدیم شہر دھار انگنر میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے کسی انگریزی درس گاہ میں ایک دن بھی نہیں پڑھا ۔ مگر ان کی خود نوشت انگریزی سوانح عمری 1857 میں لندن سے چھپی۔ لندن کے پبلشر سمتھ ایلڈ ر اینڈ کمپنی نے اس کا نام یہ رکھا: Autobiography of Lutfullah: A Mohammedan Gentleman اس کتاب کے ساتھ ایک انگریز مسٹرایسٹ و یک ( Mr. Edward B. Eastwick, F.R.S., F.S.A ) کا دیباچہ شامل ہے۔ انھوں نے دیباچہ میں مصنف کی صحیح انگریزی کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایک ہندوستانی نے بدیسی زبان میں اتنی ضخیم کتاب کس طرح لکھی۔ مولوی لطف اللہ نے یہ صلاحیت کیسے پیدا کی کہ وہ انگریزی میں ایک ایسی کتاب

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader