Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 293

By Maulana Wahiduddin Khan

گاندھی کے اسی طریقہ کا ایک جزو وہ ہے جس کو ڈانڈی مارچ کہا جاتا ہے۔ گجرات کے ساحل پر قدیم زمانے سے نمک بنایا جاتا تھا۔ انگریزی حکومت نے گجرات میں نمک بنانے کی صنعت کو سرکاری قبضہ میں لے لیا۔ گاندھی اس قانون کی پرامن خلاف ورزی کے لیے سابر متی سے پیدل روانہ ہوئے اور 24 دن میں 240 میل کا سفر طے کر کے ڈانڈی کے ساحل پر پہنچے اور نمک کا ایک ٹکڑا اپنے ہاتھ میں لے کر سرکاری قانون کی خلاف ورزی کی۔ گاندھی نے جب اپنے منصوبہ کا اعلان کیا تو انگریز عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر ایک انگریز افسر نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اپنا نمک بنانے دو۔ مسٹر گاندھی کو چٹکی بھر نمک سے بہت زیادہ بڑی چیز درکار ہوگی کہ وہ برطانی شہنشاہیت کو زیر کر سکیں: Let him make his salt. Mr. Gandhi will have to find a great deal more than a pinch of salt to bring down the British Empire. موجودہ دنیا میں کامیاب اقدام وہ ہے جو دیکھنے میں نا قابلِ لحاظ دکھائی دے، مگر حقیقتًا وہ نا قابلِ تسخیر ہو۔ جو حریف کو بظاہر، چٹکی بھر نمک نظر آئے، مگر انجام کو پہنچے تو وہ پہاڑ بھر نمک بن جائے۔ خدمت کا کرشمہ نئی دہلی کے انگریزی پندرہ روزہ انڈیا ٹوڈے (15 اگست 1990ء) میں صفحہ 68 پر ایک سبق آموز واقعہ شائع ہوا ہے۔ محمد حنیف سلیمان (35 سال) لکھنؤ کے ایک مسلمان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page