Urdu book · تعمیر حیات

خدمت کا کرشمہ

Urdu book, p. 295

By Maulana Wahiduddin Khan

زبان میں اس طرح نقل کیا ہے کہ میں اپنی سیوا کی وجہ سے اس کا حق دار تھا: I deserved this much for all my seva. خدمت کے کرشمہ کو، دوسرے لفظوں میں، نفع بخشی کا کرشمہ کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کسی آدمی کو یہ یقین دلائیں کہ آپ اس کے لیے نفع بخش ہیں تو وہ آپ کا گرویدہ ہو جائے گا۔ دوسروں کو فتح کرنے کی سب زیادہ آسان تدبیر یہ ہے کہ آپ اس کے لیے نفع بخش بن گئے ہوں۔ ہر آدمی فطری طور پر ایک چیز سے سخت بیزار ہوتا ہے اور دوسری چیز کو وہ بہت زیادہ پسند کرتا ہے۔ پہلی چیز نقصان ہے اور دوسری چیز فائدہ۔ اگر کسی آدمی کی رائے یہ ہو جائے کہ آپ اس کو نقصان پہنچانے والے ہیں، آپ اس کے لیے کسی پہلو سے پراہلم بن سکتے ہیں تو وہ آپ کو سخت نا پسند کرنے لگے گا۔ ضرر رساں آدمی کبھی کسی کا محبوب نہیں ہو سکتا۔ اس کے برعکس، جس آدمی کی تصویر یہ ہو کہ وہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے والا ہے، اس سے ہر آدمی کو دلچسپی ہو جائے گی، خواہ یہ فائدہ بخشی کتنی معمولی ہی کیوں نہ ہو۔ میٹھا بول، دوسرے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوڑنا، دوسرے کے مسائل میں اس کے کام آنا، دوسرے سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا، اس قسم کی کوئی بھی صفت ایک آدمی کو دوسروں کی نظر میں پسندیدہ بنا دیتی ہے۔ لوگ ایسے آدمی کو اپنا آدمی سمجھتے ہیں، لوگ اپنے معاملات میں ایسے آدمی پر بھروسہ کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں ایسے آدمی کے لیے نرم گوشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے درمیان ہیں جن کو آپ غیر سمجھتے ہیں یا جن کو آپ اپنا دشمن خیال

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page