Urdu book · تعمیر حیات

حکمتِ امراض

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

کے مشہور اقتصادی میگزین فوربس (Forbes) نے ساری دنیا کے ارب پتیوں کا سروے کیا۔ اس سلسلے میں اس نے ہندوستان کے ارب پتیوں کا بھی سروے کیا۔ اس سروے کے نتائج فوربس میگزین کے شمارہ 5 جولائی 1999 میں شائع ہوئے۔ اس کے بعد وہ ہندوستان کے تمام اخباروں، مثلاً ٹائمس آف انڈیا، ہندوستان ٹائمس، وغیرہ میں نقل ہوئے۔ فوربس میگزین کے سروے کے مطابق اس وقت ہندوستان کے ارب پتیوں (billionaires) میں جو آدمی نمبر ایک پر ہے وہ بنگلور کا ایک مسلمان ہے جس کا نام عظیم ہاشم پریم جی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے دس انتہائی بڑے دولت مندوں میں سے تین آدمی مسلمان ہیں۔ انٹیلی جنٹ انوسٹر (Intelligent Investor) کے شمارہ 14 جولائی 1999 میں یہ رپورٹ ایٹ دی ٹاپ (At the Top) کے عنوان سے چھپی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا، نئی دہلی کے شمارہ 27 جون 1999 میں یہ رپورٹ ویری رچ (Very Rich) کے عنوان سے چھپی ہے۔ دوسرے اخباروں میں یہ رپورٹ رجسٹ انڈین ( Richest Indian) وغیرہ عنوانات کے تحت شائع ہوئی ہے۔ تقابل کا مسئلہ امریکہ کے ایک سفر میں میری ملاقات کچھ ایسے مسلمانوں سے ہوئی جو ہندوستان سے جا کر امریکہ میں آباد ہو گئے ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے وطن کو چھوڑ کر یہاں کیوں چلے آئے ۔ ہر ایک کا جواب یہ تھا کہ امریکہ میں ہمارے لیے پیس (امن) ہے، اور ہندوستان میں ہمارے لیے پیس نہیں ۔ میں نے کہا کہ یہ ادھوری بات ہے۔ پیس کا تعلق کسی ملک سے نہیں۔ بلکہ پیس کی ایک قیمت ہے، آپ جہاں بھی وہ قیمت ادا کریں، وہاں آپ کو پیس مل جائے گا۔ یہ قیمت ایڈ جسٹمنٹ ہے۔ پھر میں نے کہا کہ امریکہ میں بھی مسلمانوں کے لیے وہ تمام مسائل موجود ہیں جو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page