حکمتِ امراض
Urdu book, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
ہندوستان میں ہیں۔ مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ ہندوستان میں وہ ان مسائل کو لے کر بے برداشت ہو جاتے ہیں۔ اور امریکہ میں ان مسائل کے اوپر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں ان کے لیے امن ہے اور ہندوستان میں ان کے لیے امن نہیں۔ میں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے پرسنل لاء میں مداخلت کا مسئلہ ہے، ملازمتوں میں امتیاز کا مسئلہ ہے، درسی کتابوں میں غیر اسلامی مضامین کا مسئلہ ہے، مسجد کی بے حرمتی کا مسئلہ ہے، وغیرہ۔ یہ تمام مسائل امریکہ میں بھی پوری طرح موجود ہیں۔ مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ ہندوستان میں ان چیزوں کو لے کر احتجاجی سیاست چلاتے ہیں اور امریکہ میں ان چیزوں کو نظر انداز کر کے رہتے ہیں۔ مسلمانوں کی روش میں اسی فرق نے بے امنی کا مسئلہ پیدا کیا ہے، نہ کہ دو ملکوں کے فرق نے۔ اس مثال سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح اکثر لوگ غلط تقابل میں مبتلا رہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بیشتر فکری غلطیاں غلط تقابل کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ صحیح تقابل سے صحیح فکر بنتی ہے اور غلط تقابل سے غلط فکر۔ اس دنیا میں صحیح رائے صرف دو لوگ قائم کر سکتے ہیں جو اس فکری حکمت کو جانیں ۔ جو لوگ اس فکری حکمت سے محروم ہوں وہ صحیح رائے سے بھی محروم رہیں گے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader