Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

اختلاف پیدا ہونا بالکل فطری ہے۔ مگر اختلاف کو تخریب کاری بنانا سراسر ظالمانہ فعل ہے۔ جو لوگ اختلاف کو تخریب کاری بنائیں ان کے لیے سخت خطرہ ہے کہ وہ خدا کی شدید پکڑ میں آجائیں۔ عین ممکن ہے کہ آخرت میں ان سے کہہ دیا جائے کہ آج تم نے دنیا کی زندگی میں شیطان کو اپنا رہنما بنایا۔ اب آخرت کی خدائی نعمتوں میں تمہارا کوئی حصہ نہیں۔ اختلاف کے وقت عدل پر قائم رہنا آدمی کے لیے جنت کا دروازہ کھولتا ہے۔ اور اختلاف کے وقت عدل و انصاف سے ہٹ جانا آدمی کو جہنم کے دروازے پر پہنچا دیتا ہے۔ خاموشی ارنسٹ سیاچری (Ernest Psichari) ایک فرانسیسی رائٹر ہے۔ وہ 1883 میں پیرس میں پیدا ہوا۔ 1914 میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ ابتداء آزاد خیال اور ملحد تھا۔ مگر بعد کو مسیحی عقیدہ کی طرف لوٹ آیا اور خدا اور مذہب کو ماننے والا بن گیا۔ ارنسٹ سیاچری مشہور مؤرخ ارنسٹ ریناں کا پوتا تھا۔ وہ ان لوگوں میں سمجھا جاتا ہے جنھوں نے 1914 سے پہلے فرانس میں روحانی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس کے ایک قول کا ترجمہ انگریزی زبان میں اس طرح کیا گیا ہے — خاموشی آسمان کا ایک ٹکڑا ہے جو زمین پر اتارا گیا ہے: Silence is a bit of heaven that comes down to earth خاموشی فطرت کی زبان ہے ۔ ایک آدمی جب خاموش ہوتا ہے تو وہ عالم فطرت کا ہم زبان بن جاتا ہے۔ اس کی سطح وہ ہو جاتی ہے جو فطرت کی سطح ہے ۔ اور فطرت کی سطح سے بلند سطح اور کوئی نہیں۔ انسان مطلق معنوں میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ انسان جب بظاہر خاموش ہوتا ہے تو اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page