تعمیر حیات
Urdu book, p. 78
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ دنیا کا نظام اس طرح بنا ہے کہ یہاں نہ صرف فائدہ والی چیزوں میں فائدہ ہے بلکہ ان چیزوں میں بھی فائدہ کا پہلو چھپا ہوا ہے جو بظاہر نقصان والی دکھائی دیتی ہیں۔ ایسی دنیا میں آدمی کے لیے کسی بھی حال میں مایوسی کا کوئی سوال نہیں۔ راہیں بند نہیں روشنی اس کائنات کی سب سے تیز مسافر ہے۔ وہ ایک سیکنڈ میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل سے اوپر تک سفر کر لیتی ہے۔ مگر روشنی ہمیشہ ایک ہی رخ پر چلتی ہے۔ سورج کی کرنیں اگر آپ کے کمرہ کی کھڑکی کی طرف سے آرہی ہوں اور کھڑکی بند ہو تو کرنیں ایسا نہیں کر سکتیں کہ مڑ کر دروازہ کے راستہ سے داخل ہو جائیں۔ وہ کھڑکی سے ٹکرا کر پڑی رہیں گی اور کوئی دوسرا راستہ اختیار نہیں کریں گی۔ پانی کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ وہ ایک طرف راستہ بند دیکھتا ہے تو دوسری طرف سے اپنا نکاس پیدا کر لیتا ہے۔ اگر آپ کسی پہاڑ کے اوپر کھڑے ہوں اور وہاں سے ایک ایسے چشمہ کا مشاہدہ کریں جو اوپر سے نیچے کی طرف بہہ رہا ہو، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو نظر آئے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader