Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 84

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لیے دوسری دلیل استعمال کرتا ہے۔ اس طرح وہ اپنے مقدمہ کو خود ہی کمزور کر لیتا ہے۔ وہ اپنی نفی آپ کر دیتا ہے۔ دوم قسم کی دلیلوں سے وہ ثابت کرتا ہے کہ پہلی چیز اگر اس کی ہے تو دوسری چیز اس کی نہیں ہے، اور اگر دوسری چیز اس کی ہے تو پہلی چیز اس کی نہیں ہو سکتی۔ ایسے آدمی کے اوپر وہ مثال صادق آتی ہے کہ جو شخص دو خرگوشوں کے پیچھے دوڑے وہ ایک کو بھی نہیں پکڑ سکتا۔ اسی طرح جو شخص اپنے اصل حق کے ساتھ مزید کا طالب بنے، وہ اصل کو بھی کھودے گا اور اسی کے ساتھ مزید کو بھی۔ پوری انسانی تاریخ، ایک اعتبار سے، اسی حقیقت کا عملی اظہار ہے۔ کامل تباہی ریمنڈ گرام سوئنگ (Raymond Gram Swing) کا ایک قول ہے۔ اس نے کہا کہ امن کا بدل جنگ نہیں ہے، امن کا بدل ہلاکت ہے : The alternative to peace is not war. It is annihilation. یہ بات پچھلے زمانوں میں بھی صحیح تھی، مگر آج تو وہ آخری حد تک درست اور صحیح ہو چکی ہے۔ جدید ہتھیاروں نے اب اس کو بالکل ناممکن بنا دیا ہے کہ جنگ کے ذریعہ کوئی شخص یا قوم کوئی مثبت نتیجہ حاصل کرے۔ اب جو لوگ جنگ کا انتخاب کریں انہیں پیشگی طور پر جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے لیے صرف موت کا انتخاب کر رہے ہیں، نہ کہ زندگی اور ترقی کا۔ اگر آپ کسی مسئلہ سے دو چار ہیں تو صبر اور تحمل کے ذریعہ اس کے ساتھ نباہ کیجیے اور جو بھی کوشش کیجیے لازمی طور پر امن کے دائرے میں رہتے ہوئے کیجیے۔ اس کے بجائے اگر آپ نے جنگ اور ٹکراؤ کا راستہ اختیار کیا تو آپ اپنے مسئلہ کو ختم کرنے میں کامیاب تو نہیں ہوں گے البتہ آپ کو مزید نا قابل حل مسائل اور نا قابل تلافی ہلاکت میں مبتلا کر لیں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page