تعمیر حیات
Urdu book, p. 91
By Maulana Wahiduddin Khan
محمد حنیف صاحب کی اس قسم کی صفات ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں۔ یہی وہ صفات ہیں جس نے ان کو مذکورہ قومی امتیاز کا مستحق بنایا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ملک میں ایک مسلمان کے لیے ہر قسم کے اعلیٰ مواقع پوری طرح کھلے ہوئے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ وہ اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ کارکردگی کا طریقہ اپنا لے۔ اس کے بعد اس کو اپنے ماحول سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہوگی۔ رسک لیجیے والٹر ریسٹن (2005-1919) نے کہا نا کام ہو جانا کوئی جرم نہیں۔ اصل نا کامی یہ ہے کہ آدمی نا کامی سے سبق لینے میں ناکام رہے۔ جم برک جب جانسن اینڈ جانسن کے تجارتی ادارہ میں ایک نئے شعبے کا افسر اعلیٰ مقرر ہوا تو اس کے ابتدائی منصوبوں میں سے ایک یہ تھا کہ بچوں کے سینہ کی مالش تیار کرے۔ اس کا تیار کیا ہوا سامان بری طرح ناکام ہو گیا۔ برک کا خیال تھا کہ اس کو ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔ جب اس کو بورڈ کے چیرمین سے ملاقات کے لیے بلایا گیا تو یہ ملاقات اس کے لیے ایک اچھنبے کی ملاقات بن گئی۔ کیا تم ہی وہ شخص ہو جس نے ہمیں اتنی بڑی رقم کا نقصان پہنچایا ہے۔ چیرمین رابرٹ وڈ جانسن نے اس سے سوال کیا۔ اور اس کے بعد کہا۔ بہت اچھا، میں تم کو صرف مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔ اگر تم غلطیاں کر رہے ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم رسک لے رہے ہو، اور ہم کبھی ترقی نہیں کر سکتے جب تک تم رسک نہ لو: Walter Wriston, former chairman of Citicorp, said, "Failure is not a crime. Failure to learn from failure is". When Jim Burke became the head of a new products division at Johnson & Johnson, one of his first projects was the development of a children's chest rub. The

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader