Urdu book · تعمیر حیات

تعمیر حیات

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ دنیا جن قوانین کی بنیاد پر چل رہی ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کسی کام کی کامیابی کے لیے جن عوامل کی موافقت درکار ہے وہ پیشگی طور پر کسی کو معلوم نہیں رہتے۔ ایسی حالت میں کسی اقدام کی واحد ممکن صورت یہ ہے کہ آئندہ پیش آنے والی باتوں کے بارے میں بے خبری کے باوجود اقدام کیا جائے۔ اس کا نام رسک ہے۔ رسک لینے میں بلاشبہ اندیشے ہیں۔ مگر موجودہ دنیا میں رسک لیے بغیر کوئی کام بھی نہیں کیا جا سکتا، اگر رسک نہیں تو کامیابی بھی نہیں۔ شہر کی تعمیر شکاگو (Chicago) امریکہ کا ایک شہر ہے۔ شکاگو کے لفظی معنی جنگلی پیاز (wild onion) کے ہیں۔ پہلے یہ شہر اپنی گندگی اور جرائم اور ناقص مکانات کے لیے مشہور تھا۔ اس لیے اس کا یہ نام پڑ گیا۔ آج شکاگو ایک اعلیٰ درجہ کا خوب صورت شہر ہے۔ شکاگو کی جدید تاریخ رچرڈ ڈیلی (Richard J. Daley) کی طرف منسوب ہے۔ وہ 1902 میں پیدا ہوا، 1976 میں اس کی وفات ہوئی۔ 1955 میں وہ شکاگو کا میئر منتخب ہوا، اور آخر عمر تک وہاں کا میئر رہا۔ میئر بننے کے بعد اس نے ازسرنو شہر کا منصوبہ بنایا۔ اس نے قدیم شکاگو کو ہر اعتبار سے نیا شکاگو بنا دیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page