Urdu book · تعمیر حیات

انسان کی کہانی

Urdu book, p. 95

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کی کہانی پبلی لیس سائرس (Publilius Syrus) پہلی صدی قبل مسیح کا ایک رومی مصنف ہے۔ اس کی تحریریں لاطینی زبان میں ہیں۔ اس کے ایک قول کا ترجمہ انگریزی زبان میں اس طرح کیا گیا ہے: A good opportunity is seldom presented, and easily lost. یعنی ایک اچھا موقع مشکل سے آتا ہے اور وہ بہت آسانی سے چلا جاتا ہے۔ لاطینی مصنف نے یہ بات دنیا کے اعتبار سے کہی ہے۔ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے قیمتی مواقع ہر وقت موجود نہیں رہتے۔ وہ کبھی کبھی سامنے آتے ہیں مگر اکثر لوگ اس کی اہمیت کو سمجھ نہیں پاتے ۔ وہ ہر وقت اس کو استعمال نہیں کر پاتے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ موقع نکل جاتا ہے اور اس کے بعد لوگوں کے حصہ میں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف یہ افسوس ہوتا ہے کہ کیسا قیمتی موقع میں نے کتنی نادانی سے کھو دیا۔ یہی معاملہ زیادہ بڑے پیمانہ پر آخرت کا ہے۔ آخرت کے لیے کچھ کرنے کا موقع ہر آدمی کو ملتا ہے۔ مگر یہ موقع کسی آدمی کو صرف ایک بار ملتا ہے۔ پھر یہ موقع اچانک آدمی کی موت پر ختم ہو جاتا ہے موت کے بعد جب آدمی کی آنکھ کھلتی ہے تو اس کو سخت جھٹکا لگتا ہے۔ اب یہ ابدی افسوس اس کا مقدر بن جاتا ہے کہ آخرت کی نعمتوں کو کمانے کا کتنا قیمتی موقع اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا تھا اور میں نے کتنی غفلت میں اسے کھو دیا۔ دنیا میں ہر آدمی کو یکساں مواقع دیے گئے ہیں مگر آخرت میں کسی آدمی کا کیسا ضائع شدہ (missed opportunities) کا کیس ہوگا اور کسی آدمی کا کیسا استعمال شدہ مواقع (availed opportunities) کا کیس۔ یہی چند الفاظ میں ہر ایک کی کہانی ہے۔ یہ صورت حال دنیا میں زندگی کے معاملے کو بے حد نازک بنا دیتی ہے۔ کیونکہ دنیا کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page