Urdu book · تعمیر انسانیت

انسان کی تلاش

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

اسی طرح تمام مذاہب میں اسلام ہی واحد مذہب ہے جس کا بتایا ہوا نظام ہر دور میں قابل عمل ہے۔ اسلامی نظام کا کوئی بھی جزء بعد کو ظاہر ہونے والی حقیقتوں سے نہیں ٹکراتا۔ مزید یہ کہ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی پشت پر انسانی زندگی کا ایک مکمل اور ثابت شدہ نمونہ موجود ہے۔ کسی بھی دوسرے مذہب کی تاریخ میں اس قسم کا عملی نمونہ نہیں پایا جاتا۔ اسلام کی یہ خصوصیت صرف اسلام کو ماننے والوں کا اپنا عقیدہ نہیں۔ وہ ایک ایسا مسلمہ واقعہ ہے کہ غیر مسلم مورخین اور اہل علم بھی اس کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر ڈاکٹر منشی کانت چٹوپادھیائے نے لکھا ہے کہ تمام بڑے بڑے مذاہب میں اسلام واحد مذہب ہے جو تاریخ کے معیار پر قابل اعتماد ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر موریس بکائی نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ جدید سائنسی دریافتوں کے بعد تمام بڑے بڑے مذاہب غیر معتبر ثابت ہو چکے ہیں، صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی تعلیمات میں اور جدید سائنسی دریافتوں میں کوئی ٹکراؤ نہیں۔ اسی طرح سوامی وویکانند نے لکھا ہے کہ تاریخ میں صرف ایک ہی مذہب ایسا ہے جس نے انسانی اخوت اور مساوات کے اصول پر ایک عملی سماج کی تشکیل کی ہے اور وہ اسلام ہے۔ اس سلسلہ میں غیر مسلم مورخین اور محققین نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ اب یہ بات صرف کسی مسلمان کا عقیدہ نہیں بلکہ وہ ایک مسلمہ علمی حقیقت ہے۔ یہاں بطور مثال صرف چند کتابوں کے نام درج کئے جاتے ہیں۔ تفصیل کے طالب حضرات ان کتابوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ Nishi Kant Chattopaddhyaye, Why I have accepted Islam? Swami Vivekanand, Letters of Swami Vivekanand M. N. Roy, The Historical Role of Islam Maurice Bucaille, The Bible, The Quran and Science اسلام نیا مذہب نہیں قرآن میں مذہب کا جو تصور دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ تمام مذاہب ایک ہیں۔ یہ ایک ہونا اس مفہوم میں نہیں ہے کہ تمام مذاہب اپنی موجودہ صورت میں یکساں طور پر بر حق ہیں۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی اصل کے اعتبار سے تمام مذاہب ایک تھے مگر بعد کو تبدیلی اور اضافہ کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page