Urdu book · تعمیر انسانیت

انسان کی تلاش

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر عربی علیہم کے بعد ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ آپ کی لائی ہوئی کتاب (قرآن) مکمل طور پر محفوظ ہوگئی۔ اس حفاظت کے بعد اب نئے پیغمبر کے آنے کا کوئی سوال نہیں۔ قوموں میں ہمیشہ عملی اور اخلاقی بگاڑ آتا ہے اور پیغمبر آخر الزماں کے بعد بھی ایسا بگاڑ آئے گا۔ مگر عملی بگاڑ کی حالت میں مصلح کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ پیغمبر کی۔ ایک حدیثِ رسول میں یہی بات اس طرح کہی گئی ہے کہ میرے بعد ہر سو سال پر ایک مجدد اتارے گا۔ مجددین اور مصلحین کے ظہور کا یہ عمل پچھلے چودہ سو سال سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مگر اب قیامت تک کوئی نیا پیغمبر آنے والا نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام تمام قوموں کا مذہب ہے۔ وہ دوسرے مذاہب ہی کا صحیح اور مستند ایڈیشن ہے۔ اسلام کو پانا خود اپنے مذہب کو پانا ہے۔ آج جو شخص اسلام کو اختیار کرے اس نے گویا خود اپنے گم شدہ مذہبی سرمایہ کو دوبارہ محفوظ صورت میں حاصل کر لیا۔ پ | رباب کی یہ رگ رگ میں دوڑتی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page