Urdu book · تعمیر انسانیت

دین کا کائنات

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

دینِ کائنات میں نے انگریزی الرساله جاری کیا تو اس کے پہلے شمارہ (فروری ۱۹۸۴) کے صفحہ اول پر یہ الفاظ شائع کئے انسان اور کائنات دونوں کا مذہب صرف ایک ہے، اور وہ ہے خدا کی اطاعت: Submission to God is the only religion for both— Man and the Universe. یہ عین قرآن کی بات ہے۔ اس کو قرآن میں اس طرح بیان کیا گیا ہے: "کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں۔ حالانکہ اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے، خوشی سے یا ناخوشی سے۔ اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔ (آل عمران (۸۳) خدا کا دین صرف ایک ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ تمام مخلوقات صرف ایک خدا کی کامل اطاعت کریں۔ وہ ہر معاملہ میں وہی کریں جو خدا کی مرضی ہے۔ وہ ہر معاملہ میں اپنی مرضی کو خدا کی مرضی کے تابع کر دیں۔ یہ دین اطاعت یا دین تابع داری انسان کے سوا بقیہ کائنات میں اس طرح نافذ ہے کہ کائنات کا ہر جزء خدا کے حکم کے تحت بندھا ہوا ہے۔ کائنات کا کوئی جزء ایک لمحہ کے لئے بھی اس حکم الہی سے انحراف نہیں کر سکتا۔ اسی کو سائنس کی زبان میں قانون فطرت (law of nature) کہا جاتا ہے۔ حکم الہی کی یہی اطاعت انسان سے بھی مطلوب ہے، اس فرق کے ساتھ کہ بقیہ کائنات مجبورانہ طور پر حکم خداوندی کی اطاعت کر رہی ہے۔ اور انسان کو اسی حکم کی اطاعت اختیاریانہ طور پر کرنا ہے۔ یعنی بقیہ کائنات کو اپنے عمل کے معاملے میں انتخاب (choice) کا حق نہیں۔ جب کہ انسان کو اس دنیا میں انتخاب کی آزادی حاصل ہے۔ وہ چاہے تو اطاعت کا طریقہ اختیار کر کے خدا کے ابدی انعام کا مستحق بنے، یا خدا کے حکم سے انحراف کر کے ابدی طور پر اس کا برا انجام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page