Urdu book · تعمیر انسانیت

ترقی اور اتحاد

Urdu book, p. 142

By Maulana Wahiduddin Khan

نظر آرہے ہیں ۔ ایک بجلی جو ہم کو روشنی دے رہی ہے ، دوسرے سے پنکھا جس سے ہمیں ٹھنڈی ہوا ملتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں کائناتِی پیٹرن کے ٹکنکل پہلو کی پیروی کرکے حاصل کی گئی ہیں۔ کائنات میں قانونِ قدرت کے تحت پیشگی طور پر ایک امکان موجود ہے ۔ وہ یہ کہ اگر آپ ایک ایسی مشین بنائیں جس میں میگنیٹیک فیلڈ (مناطیسی میدان)، اور موشن (حرکت)، کو یکجا کیا گیا ہو تو فوراً اس کے اندر الیکٹران متحرک ہو جائیں گے اور وہ چیز پیدا ہو جائے گی جس کو کرنٹ (بجلی) کہتے ہیں ۔ جنریٹر میں اسی طریقہ کو استعمال کرکے بجلی پیدا کی جاتی ہے جس سے بلب روشن ہوتا ہے اور دوسرے کام کیے جاتے ہیں ۔ کائناتِی پیٹرن کا ایک اور ٹکنکل پہلو یہ ہے کہ اگر آپ ایک ایسی مشین بنائیں جس میں میگنیٹیک فیلڈ (مناطیسی میدان)، اور کرنٹ (بجلی)، کو یکجا کیا جائے تو فوراً اس کے اندر موشن (حرکت) پیدا ہو جائے گی ، یہی قدرتی تدبیر ہے جس کے ذریعہ حرکت پیدا کرکے پنکھا چلایا جاتا ہے اور دوسری تمام مشینیں متحرک کی جاتی ہیں ۔ یہ کائناتِی پیٹرن کے ٹکنکل پہلو کی مثال ہے ۔ دنیا کے تمام انسان ، خواہ وہ کسی بھی قوم یا فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ، وہ اس پہلو کی صد فی صد پیروی کرتے ہیں ۔ وہ بال برابر بھی اس سے نہیں ہٹتے۔ کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہاں نتیجہ کا یا بالفٰذا دیگر، صحیح کار کردگی کا انحصار، تمام تر اس پر ہے کہ خارجی قانون کی کامل پیروی کی جائے ۔ مذکورہ مثال بتاتی ہے کہ کائناتِی پیٹرن میں ٹکنکل پہلو پایا جاتا ہے۔ یہی مثال یہ بھی بتاتی ہے کہ کائناتِی پیٹرن میں ایک اور متعین پہلو موجود ہے ۔ اس کو باعتبارِ نوعیت ، اخلاقی پہلو (ایتھیکل پہلو) کہا جا سکتا ہے ۔ اس سے میری مراد کائنات میں پیشین گوئی کی جانے کی قابلیت (Predictability) ہے۔ کائنات مکمل طور پر قابلِ پیشین گوئی کردار (Predictable Character) کی حامل ہے۔ مثلاً مذکورہ بالا مثال میں، غیر متغیر طور پر یہ پیشین گوئی کی جا سکتی ہے کہ جب بھی میگنیٹیک فیلڈ اور موشن کو یکجا کیا جائے گا تو لازماً وہاں کرنٹ پیدا ہو جائے گی ۔ اسی طرح جب بھی میگنیٹیک فیلڈ اور کرنٹ کو یکجا کیا جائے گا تو وہاں لازماً موشن پیدا ہو جائے گا۔ کائنات کا اس طرح قابلِ پیشین گوئی ہونا گویا اس کا وہ پہلو ہے جس کو انسانی زبان میں اخلاقی (ایتھیکل) پہلو کہا جاتا ہے ۔ موجودہ دنیا میں ہم یہ تضاد دیکھ رہے ہیں کہ ہماری ٹکنالوجی نہایت صحت کے ساتھ اپنا کام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page