ترقی اور اتحاد
Urdu book, p. 146
By Maulana Wahiduddin Khan
صرف چند ہزار سال کے عمل سے بدل جاتا ہے : Skin colour, for instance, is a minor adaptation to climate -- black in Africa for protection from the sun, White in Europe to absorb ultraviolet radiation that helps produce vitamin D. It takes only a few thousand years of evolution for skin colour to change (p.42). سائنس دانوں نے اپنے نتائج تحقیق کے مطابق اعلان کیا ہے کہ تمام بچوں کے ڈی این اے آخر کار ایک عورت تک جا پہنچتے ہیں۔ پہلی نظر میں یہ ناقابل قیاس دکھائی دے سکتا ہے کہ تمام انسانوں کا حیاتیاتی ذریعہ ایک واحد عورت تھی۔ مگر یہ قانون اتفاق کے تحت حاصل ہونے والا ایک نہایت ثابت شدہ نتیجہ ہے : All the babies'DNA could be traced back, ultimately, to one woman ... At first glance it may seem inconceivable that the source of all mitochondrial DNA was a single woman, but it's a well-established out- come of the laws of probability (p.42). برکلے کے حیاتیاتی سائنس دانوں (Geneticists) کی مذکورہ ٹیم کے علاوہ ایموری یونیورسٹی (Emory University) کی ٹیم نے بھی اس سلسلہ میں کام کیا ہے۔ اس ٹیم کے سر براہ پروفیسر ڈگلس (Douglas Wallace) تھے ۔ اس ٹیم نے مزید یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ پہلی خاتون (حوا) ممکن ہے ایشیا کے کسی حصہ میں رہتی ہو : Eve might have lived in Asia (p.42) یہ نتیجہ انھوں نے جنینی شہادت (Genetic evidence) کی بنیاد پر نکالا ہے جو مختلف براعظموں کے سات سو آدمیوں کے خون کی خصوصی جانچ کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق خالص سائنسی سطح پر یہ ثابت کر رہی ہے کہ تمام انسانی نسل، ظاہری فرق کے باوجود، ایک عظیم خاندان (Great family) کی حیثیت رکھتی ہے (صفحہ ۴۳-۴۴) اسی نوعیت کی تحقیقات انگلینڈ اور فرانس وغیرہ میں بھی ہو رہی ہیں۔ ان تحقیقات پر امریکہ کے کئی سائنسی جرنل میں مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں دو مقالات کا خلاصہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader