Urdu book · تعمیر انسانیت

ترقی اور اتحاد

Urdu book, p. 153

By Maulana Wahiduddin Khan

ان کو شیطان سے بچائے گا اور ان کے دشمن کو اس طرح جھکا دے گا کہ وہ ان کا قریبی دوست بن جائے۔ یہ وہی صفت ہے جس کو اوپر ہم نے کنورژن سے تعبیر کیا ہے۔ خدا پرست آدمی کی خدا پرستی اس کے اندر ایسی صلاحیت پیدا کر دیتی ہے کہ وہ برائی کو بھلائی میں تبدیل کر سکے۔ جو لوگ اسے گالی دیں، ان کے لیے وہ دعا کرے۔ جو لوگ اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کریں ان کے ساتھ وہ انسانی سلوک کا طریقہ اختیار کرے۔ جو لوگ اس سے کڑوا بول بولیں، ان کا استقبال وہ میٹھے بول سے کرے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہتر سماج کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کا رخ کیا ہونا چاہیے۔ وہ یہ ہونا چاہیے کہ ہم افراد کے اندر " کنورژن " کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ موجودہ دنیا میں صالح سماج اسی کنورژن کے ذریعہ بنایا جا سکتا ہے ، اس کے سوا صالح سماج بنانے کا اور کوئی طریقہ نہیں۔ ایک مثال سچے انسان کو لوگوں کے درمیان کس طرح رہنا چاہیے ، اس کی بہترین میکینیکل مثال شاک ابزار بر (Shock absorber) کی ہے۔ شاک ابزار بر کے لفظی معنی ہیں جھٹکے کو سہنے والا۔ یہ ایک آلہ ہے جو کہ موٹر گاڑیوں میں لگایا جاتا ہے اور ایکسل اور باڈی کے درمیان ایک قسم کے گدے کا کام کرتا ہے۔ وہ سڑک کی سطح کے تموج سے پیش آنے والے جھٹکوں کو باڈی تک پہنچنے سے روکتا ہے: A device which on an automobile, acts as a cushion between the axles and the body and reduces the shocks on the body produced by undula- tions of the road surface (IX/159).

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page