تعمیر کی طرف
Urdu book, p. 161
By Maulana Wahiduddin Khan
یہی گالزم قومی زندگی کا راز ہے۔ ہندوستان کو آج ایسے باحوصلہ سیاست داں کی ضرورت ہے جو ملکی حالات کے اعتبار سے "گالزم" کے اصول پر عمل کرسکے۔ جو اپنے ذاتی فائدے پر قوم کے فائدہ کو مقدم کرے ۔ جو اپنے مستقبل کو ہلاک کرکے قوم کے مستقبل کی تعمیر کرسکے ، ہماری دعا ہے کہ ہندوستان کو اسی قسم کا ایک ڈیگال مل جائے ۔ موجودہ بھنور سے نکلنے کا اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ۔ ہمارے موجودہ لیڈروں کی اصل خرابی یہ ہے کہ وہ ہر معاملہ کو "ووٹ" کے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں نہ کہ ملکی مفاد کے نقطہ نظر سے۔ حکمرانوں کی ایک نسل میں اگر یہ مزاج آجاۓ کہ وہ ذات کے بجائے ملک کو مقدم کرسکیں تو اس کے بعد فوراً ملکی تعمیر کا سفر شروع ہو جائے گا ۔ اور جو سفر ایک بار شروع ہو جائے وہ بہر حال اپنی منزل پر پہونچ کر رہتا ہے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader