Urdu book · تعمیر انسانیت

تاریخ کا سبق

Urdu book, p. 167

By Maulana Wahiduddin Khan

وقت کی ضرورت آج کی سخت ترین ضرورت یہ ہے کہ ملک میں فیمین سوسائٹی کے طرز کی تحریکیں اٹھائی جائیں، کمیونٹی کی سطح پر بھی اور قومی اور ملکی سطح پر بھی۔ حقیقت یہ ہے کہ آزادی کے فوراً بعد مہاتما گاندھی نے اسی قسم کی ایک جماعت کا نقشہ پیش کیا تھا اور اس کا نام انہوں نے جن کانگریس رکھا تھا۔ گاندھی جی کا کہنا یہ تھا کہ سیاسی آزادی مل جانے کے بعد اب ہمارے سامنے ملک کی تعمیر کا زیادہ بڑا کام ہے۔ اس لئے ہمیں ایک غیر سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔ اس جماعت کا کام عوام کی فراہی تربیت ہوگا اور وہ انتخابی سیاست سے الگ رہ کر خالص تعمیری انداز میں کام کرے گی۔ "جن کانگریس" کی کامیابی کے لئے ضروری تھا کہ کانگریس کے بڑے بڑے لیڈر عہدہ اور اقتدار کا راستہ چھوڑ کر خاموش عمل پر اپنے آپ کو راضی کریں اور پوری توجہ کے ساتھ اس میں لگ جائیں۔ مگر کوئی لیڈر اس سیاسی قربانی کے لئے تیار نہیں ہوا۔ اور گاندھی جی کی موت کے ساتھ اس کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page