Urdu book · تعمیر انسانیت
اسلام کا رول
Urdu book, p. 189
By Maulana Wahiduddin Khan
اعتبار سے ماضی کی تاریخ کا ایک واقعہ ہے، اور دوسرے اعتبار سے حال اور مستقبل کی تعمیر کا ایک پروگرام۔ اسلام کا رول انسانی تاریخ میں صرف یہ نہیں ہے کہ اس نے زندگی کے لئے ایک صحیح اور قابلِ اعتماد آئیڈیالوجی انسان کو دی۔ اسی کے ساتھ انسانیت کے لئے اسلام کا ایک عطیہ یہ بھی ہے کہ اس نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کے لئے ایک عملی نمونہ قائم کیا۔ اس طرح اسلام کے ذریعہ انسانوں کو یہ یقین حاصل ہو تا ہے کہ اعلیٰ انسانی آئیڈیل ایک خیالی آئیڈیل نہیں۔ وہ ایک ایسا آئیڈیل ہے جو پوری طرح قابل عمل ہے۔ اور ہماری معلوم تاریخ کے اندر وہ عملی طور پر پوری طرح قائم بھی ہو چکا ہے۔ اسلام نظری سچائی بھی ہے، اور اسی کے ساتھ ایک قائم شدہ عملی نظام بھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader