محبت فاتح عالم
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
محبت فاتح عالم قرآن کی سورۃ الانعام ( ۹۰_۸۵) میں ایک ساتھ تقریباً ۲۰ پیغمبروں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں حضرت عیسی ابن مریم بھی شامل ہیں۔ پیغمبروں کا ذکر کرنے کے بعد آخر میں یہ آیت ہے کہ۔ اولئک الذین هدی الله فبهداهم اقتده (الانعام ۹۰) یہ وہ پیغمبر ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تو تم بھی ان کی ہدایت کی اتباع کرو۔ اس آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے انبیاء بھی امت محمدی کے لئے قابل اتباع ہیں۔ یہ بات قرآن میں بعض دوسرے مقامات پر بھی کہی گئی ہے۔ مثال کے طور پر قرآن کی سورۃ نمبر ۴۲ میں ارشاد ہوا ہے ۔ اللہ نے تمہارے لئے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا اس نے نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی وحی ہم نے تمہاری طرف کی ہے اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم کو اور موسیٰ کو اور عیسیٰ کو دیا تھا کہ تم لوگ اس دین کو قائم رکھو اور اس میں الگ الگ نہ ہو جاؤ (الشوریٰ ۱۳) معلوم ہوا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم سے پہلے خدا کے جو پیغمبر آئے ، ان کے ثابت شدہ طریقے امت محمدی کے لئے بھی اسی طرح نمونہ ہیں جس طرح وہ خود ان پیغمبروں کی اپنی امت کے لئے نمونہ تھے۔ دیگر انبیاء کا قابل اتباع ہونا قرآن وحدیث دونوں سے ثابت ہے۔ اور علماء اسلام نے اس کو ایک اصول دین کے طور پر تسلیم کیا ہے (ملاحظہ ہو، الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، ۳۵۱/۷) یہی وجہ ہے کہ قرآن میں پچھلے انبیاء کے حالات کافی تفصیل سے آئے ہیں۔ یہ حالات محض ایک داستان کے طور پر نہیں ہیں بلکہ وہ نمونہ کے طور پر ہیں۔ چنانچہ جس طرح پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ کے اتباع کا حکم دیتے ہوئے قرآن میں اسوۃ کا لفظ آیا ہے (الاحزاب ۲۱) اسی طرح قرآن میں حضرت ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کو بھی اہل اسلام کے لئے اسوۃ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader