Urdu book · تعمیر انسانیت
اتحاد انسانیت
Urdu book, p. 76
By Maulana Wahiduddin Khan
زمین کی اصل حقیقت کے بارے میں ہمیشہ اندھیرے میں رہیں گے۔ یہی معاملہ مذہب کا بھی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان بنیادی اختلافات ہیں۔ اب اگر یہ مان لیا جائے کہ تمام مذاہب سچے ہیں تو اس کے نتیجہ میں یہ ہوگا کہ لوگ محض عصبیت کے تحت اپنے اپنے آبائی مذہب سے جڑے رہیں گے اور حقیقی مذہب تک کبھی نہیں پہنچیں گے۔ مذہب انسان کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس سے انسان کا مستقبل بندھا ہوا ہے۔ "تمام مذاہب سچے ہیں" کا نظریہ لوگوں کو جس نتیجہ تک پہنچائے گاوہ یہ کہ لوگ مذہب کے نام پر محض اپنی عصبیتوں سے جڑے رہیں گے اور حقیقی مذہب کی نعمت سے کبھی آشنا نہ ہوں گے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader