Urdu book · تعمیرملت

ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے سورج پچھم میں غروب ہوتا ہے تاکہ دوبارہ پورب سے نئی شان کے ساتھ طلوع ہو۔ یہ ایک روشن نشانی ہے جو آسمان پر ظاہر ہو کر ہر روز ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے اپنی مملکت کا نظام کس طرح بنایا ہے۔ یہ اس حقیقت کا ایک کائناتی اعلان ہے کہ خدا کی اِس دنیا میں کوئی "غروب" آخری نہیں۔ ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے۔ بشرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر حوصلہ ہو۔ غروب کا واقعہ پیش آنے کے بعد وہ از سرِ نو اپنی جدوجہد کا منصوبہ بنائے زندگی کی شاہ راہ پر دوبارہ اپنا سفر شروع کر دے۔ ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اپنے اندر ہوتے ہیں مگر اکثر وہ اُن کو دوسروں کے اندر تلاش کرنے لگتا ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page