Urdu book · تعمیرملت

لڑائی بھڑائی کا نام سیاست نہیں

Urdu book, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

لڑائی بھڑائی کا نام سیاست نہیں ابو فراس حمدانی عباسی دور کا شاعر ہے۔ وہ اپنے ایک قصیدہ میں کہتا ہے: إِذَا مَا أَرْسَلَ الْأُمَرَاءُ جَيْشًا إِلَى الْأَعْدَاءِ أَرْسَلْنَا الْكِتَابَا یعنی ہماری دھمک کا یہ عالم ہے کہ جہاں دوسرے امراء کو مقابلہ کرنے کے لئے لشکر بھیجنا پڑتا ہے وہاں ہم صرف خط بھیج دیتے ہیں اور وہی فیصلہ کرنے کے لئے کافی ہو جاتا ہے ۔ شاعر نے ایک شعر میں سیاست کا راز بتا دیا ہے۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ حریف سے براہ راست لڑائی چھیڑ دی جائے۔ سیاست یہ ہے کہ اپنے آپ کو اتنا طاقت ور اور مستحکم بنایا جائے کہ جب ضرورت پڑے تو ایک تحریری وارننگ بھیج دینا معاملہ کو ختم کرنے کے لئے کافی ہو۔ آپ لکڑی کو توڑیں تو وہ دو ٹکڑے ہو جائے گی مگر زندہ چیزوں کے لئے شکست کا کوئی سوال نہیں۔ ایک زندہ امیبا ( AMOEBA ) جب ٹوٹتا ہے تو وہ دو زندہ امیبا بن جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page