حقیقت پسند بنئے
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
حقیقت پسند بنئے خدا نے اپنی دنیا کا نظام انتہائی محکم بنیادوں پر بنایا ہے۔ کوئی درخت کبھی طلسماتی طور پر نہیں اگتا۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ ایک آسمانی کرہ چھلانگ لگا کر اچانک اس سرے سے اس سرے پر پہنچ جائے۔ ایک ایسی دنیا میں ہم ایسے بزرگ“ کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں جو کراماتی طور پر واقعات کو ظہور میں لائے۔ ہم ایسے قائد“ کی تلاش میں ہیں جو ایک بڑا سا مظاہرہ کر کے آنا فاناً قوم کے لئے نیا مستقبل پیدا کر دے۔ جو لوگ اس قسم کی امیدوں پر جی رہے ہیں انھیں جاننا چاہئے کہ خدا کی اس دنیا میں ایسے طلسماتی واقعات کا ظہور ممکن نہیں۔ اگر انھیں طلسمات ہی کے سہارے زندہ رہنا ہے تو ان کو اپنی پسند کے مطابق دوسری کائنات بنانی پڑے گی ”سادھارن گنوں سے اسادھارن منش بنتے ہیں“ یہ ہندی کی ایک سوکتی ہے عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بڑا انسان بننے کے لئے کوئی بڑا واقعہ چاہئے جو اس کو اخبار کی شاہ سرخی میں جگہ دے سکے ۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ اکثر معمولی باتوں میں غیر معمولی انسان بننے کا راز چھپا ہوتا ہے ۔ مگر بہت کم لوگ ہیں جو اس راز کو جانتے ہوں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader