ایک تجربہ
Urdu book, p. 103
By Maulana Wahiduddin Khan
حاضر ہوں، تا کہ آپ کو انسانیت کا اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں مدد کروں۔ بہتے ہوئے دریا کی روانی یہ کہہ رہی ہو: کیا آپ کو اپنے تزکیہ کے لیے روحانی غسل کی ضرورت ہے؟ میں یہاں آپ کو روحانی غسل دینے کے لیے حاضر ہوں۔ ہوا کے جھونکے پوچھ رہے ہوں: کیا آپ خدا کے عجائبات (wonders) کو دیکھنے کے لیے کائنات کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے لیے اس روحانی سفر پر جانے کے لیے میری پشت موجود ہے۔ درخت سرگوشی کر رہے ہوں: کیا آپ ہماری طرح کی نمو پذیر اور مثبت شخصیت رکھنا پسند کریں گے؟ ہم یہاں آپ کی خواہش کو حقیقت بنانے کے لیے نمونہ کی حیثیت سے موجود ہیں۔ ان کی شاخوں پر پھل اور ان کی پتیاں اعلان کر رہی ہوں: اگر آپ اپنی شخصیت کے لیے فکری اور روحانی غذا (intellectual food) کی خواہش رکھتے ہیں، تو ہم آپ کو اس کی فراہمی کے لیے حاضر ہیں۔ جب یہ سین میرے دماغ میں چل رہا تھا، تو میں نے پرندوں کے چہچہانے کو سنا، جو گویا یہ پیغام دے رہے تھے: اے خدا کے بندے! یہاں تمہارے لیے خوشخبری ہے، اگر تمہیں کوئی ضرورت ہے، تو خدا نے پوری کائنات تمھاری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا ہے۔ خدا اتنا فیاض ہے کہ اس نے ساری کائنات کو دن رات تمھاری خدمت میں حاضر رہنے کے لیے پیدا کیا ہے۔ پوری کائنات تمھارے لیے کسٹم میڈ کائنات (custom-made universe) ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ آپ کو ان سب سے بھی ایک بڑا انعام عطا کرے گا، یعنی ابدی جنت، جہاں نہ کوئی خوف ہوگا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے (الأنعام، 6:48)۔ پھر میرے ذہن میں قرآن کی یہ آیت آئی: وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (14.34)۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو اس زمین پر مناسب طور پر زندگی گزارنے کے لیے جو بھی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader