Urdu book · تعمیرِ شخصیت

کامیابی کا فارمولا

Urdu book, p. 119

By Maulana Wahiduddin Khan

دوں گا۔ دوسرے الفاظ میں، اگر آپ شکر کی نفسیات کو باقی رکھیں تو آپ کو اور زیادہ دیا جائے گا۔ یعنی آپ ڈپٹی جنرل منیجر ہونے پر شکر کیجیے تو آپ کو جنرل منیجر کا عہدہ بھی مل جائے گا۔ گویا اللہ کے قانون میں نہ ملے ہوئے کو پانے کا راز یہ ہے کہ ملے ہوئے پر شکر ادا کیا جائے۔ اس تعلیم کے دو فائدے ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ کے دل کا بوجھ اتر جاتا ہے۔ اور دوسرے یہ کہ اس نصیحت کو ماننے کے نتیجہ میں یہ ہوتا ہے کہ فطرت کے قوانین کو بلا روک اپنا کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے جس کا نتیجہ آخر کار آپ کے حق میں نکلتا ہے۔ ہے، یہ رُدودپات میں ہے،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page